مسلہ کشمیر اور ہماری ذمه داری

Posted on at


یہ کوئی آج کی بات نہیں ہے جو میں کر رہا ہوں یہ مسلہ پچھلے بہت سے سالوں سے چل رہا ہے چلتا آیا ہے اور پتا نہیں کب تک چلتا رہے گا . قدرتی حسن کا شاہکار وہ ایک حسین وادی جہاں ہر طرف سبزہ ہی سبزہ ہے . جہاں قدرت نے ہر قسم کے کرشمے سجا رکھے ہیں.



جسے زمین نہیں جنت کا ایک گوشہ کہا جاتا ہے وہی زمین وہاں کے لوگوں کے خون سے رنگی جاتی ہے . جہاں ہر روز کوئی نہ کوئی دل دہلا دینے والا واقع ہوتا ہے اور ہم خاموش ہیں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں کچھ نہیں کہتے کچھ نہیں بولتے بس عوام کو تسلی دی جاتی ہے کہ اس پر بات چل رہی ہے اور ہم خود عوام بھی کیا کریں اور حقیقت میں پوچھا جائے اور کہا جائے تو ہمیں بھی کیا لینا ان لوگوں سے ہمیں کیا مطلب ان سے ہمارے کوئی بھائی تو ہیں نہیں وہاں ، کوئی بہن نہیں وہاں ، لیکن ایک بات یاد رہے اسلام میں ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہی ہے اور ہمیں اپنے ان بھائیوں کی طرف سے جواب دہی کرنی پڑے گی آج نہیں تو روزے آخرت میں .



وہ لوگ تو ہر قسم کی مشکلات کے بعد بھی اپنا مستقبل پاکستان میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں . اور ہم ؟ آخر ہماری بھی کچھ ذمہ داریاں بنتی ہیں اپنے ان بھائیوں کے لئے ان بہنوں کے لئے جن کی عزتیں ہے دن نیلام کی جاتی ہے ان ماؤں کے لئے جن کے سروں سے دوپٹہ چین لیا جاتا ہے اس باپ کے لئے جس سے اس کے بڑھاپے کی لاٹھی اس کا جوان بیٹا چھین لیا گیا ..



آخر آج نہیں تو کب ہم بولیں گے آواز اٹھیں گے اپنے ان بھائیوں کے لئے آپ سے التجا ہے کے اٹھ جائیں اب ابی بھی وقت ہے کچھ کرنے کا کچھ کر دکھانے کا . اپنی ذمہ داروں کو سمجھیں اور انھیں پورا کریں ..




About the author

SaimFillmannex

i am umair and interested about lab work. and also do the job as a writer on film annex.

Subscribe 0
160