کیا ہم وقعی مسلمان ہیں۔۔۔۔۔؟

Posted on at


لباس یہ ایک اہم جزو زندگی ہے۔ دین اسلام نے اسکی تفصیل بتا دی ہے۔ تو ہمیں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ لیکن افسوس اب ہر دوسرا شخص پریشان نظر آتا ہے۔ تو کیسا لباس تیار کریں عید ہے تو کیسا سوٹ بنائیں۔غرض یہ کہ جب نیا سوٹ خریدا تو پیسے خرث ہونے کے ساتھ دوسری پریشانی یہ لاحق ہو گئی ہے کہ اب اسکی سلائی کیسی ہونی چاہییے۔ کچھ لوگ فیشن دیکھ کر بے چین ہوتے ہیں۔ کہ اب فوراً اس فیشن کے مطابق لباس سلوایا جاۓ ورنہ کہیں یہ فیشن ختم نہ ہو جاۓ۔

بات پھر وہی ہے میڈیا نے تو معاشرے کے بگاڑ کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔ افسوس کہ آج مسلمان نے اپنا وقار کھو دیا۔ اپنا رتبہ اور شان بھلا دی۔ اسکی شان تو دین اسلام میں ہیں نہ کہ الٹے سیدھے بے ہودہ لباس کو پہننے میں۔ آج ہمیں دین کے کئی مسائل درپیش ہیں۔ اول تو کسی کو ٹھیک سے عبادت کرنی بھی نہیں آتی۔لیکن ہم پھر بھی مطمئن ہیں۔ بلکہ آج ہمارے لیئے سب سے بڑا مسلہ تو شائد فیشن اور لباس کا ہے کہ جس کے حصول کے لیئے کبھی بازاروں کے چکر کاٹتے ہیں تو کبھی رسالوں اور میگزین کا سہارا لیتے ہیں۔

کبھی ڈش، کیبل سے مدد لیتے ہیں تو کبھی فیشن شوز سے فیشن کی پیاس بجھاتے ہیں۔ اور اگر کوئی دین کی حدود کے اندر رہتے ہوئے سادہ اور باحیا لباس پہنتا ہے تو عجیب نظروں سے اسکا تعاقب کیا جاتا ہے۔ اور کچھ اسطرح کی باتیں بھی سننے کو ملتی ہیں۔ کہ یہ تو سیدھے سادے لوگ ہیں انہیں زمانے کے تقاضوں کا پتہ ہی نہیں۔ انہیں تو کپڑے پہننے کا سلیقہ و ڈھنگ نہیں۔ آج کا دور دیکھو زمانہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا اور یہ لوگ۔۔۔۔۔۔۔ بدھو کے بدھو رہ گئے۔ ویسے تو اس حمام میں مرد اور عورت سب ننگے ہیں۔ لیکن اکثریت اس میں خواتین کی ہیں۔

یہ ایسی خواتین ہے جنہیں خود کو ماڈرن کہلوانے کا جنون ہے اور جو دین و دنیا کو ایک ساتھ میں اپنے انداز سے لے کر چلنے کی کوشش میں لگ جاتی ہیں لیکن جو رب کا خوف سینے میں بٹھا لیں اور دنیا کا خوف نہ کھائیں وہ ڈگمگاتے نہیں۔ رستہ جیسا بھی دشوار ہو کبھی بھٹکا نہیں کرتے بلکہ اللہ کی مدد ساتھ ہوتی ہیں۔ رہی بات فیشن کی یہ کٹے پھٹے پائچے ، فٹنگ والی شلواریں، پسلیوں کو چھاک، عریانت اور فحاشی کی حدوں کو چھوتے ہوۓ بڑے بڑے گریبان، قمیضوں کی فٹنگ وغیرہ وغیرہ۔ کیا ہمارا مذہب ایسے بے ہودہ فیشن اور لباس پہننے کی اجازت دیتا ہے۔ جن کو زیب کر کے بھی ننگے ہونے کا احساس ہو۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160