خواتین کی عید کی تیاریاں

Posted on at


عید ایک ایسا لفظ ہے جسے سنتے ہی سب سے پہلے یاد اور زبان پر آنے والا لفظ ہوتا ہے خوشی کا . اور ایسا ہونا بھی چاہیے ایسا کیوں نہ ہو اگر ہم عید الفطر کی بات کریں تو پورا مہینہ روزہ رکھنے کے بعد جو خوشی اس دن ملتی ہے اس کا اندازہ ایک روزہ دار ہی لگا سکتا ہے اور اگر ہم بات کریں عیدالاضحی کی تو اس میں بھی بہت سی خوشیاں ہوتی ہیں جن میں ایک تو قربانی ہوتی ہے .



لیکن ان سب میں اگر ہم بات نہ کریں خواتین کی اور ان کی تیاریوں کی تو پھر بات میں کچھ رنگ نہ ہو گا . کچھ خواتین عید کی تیاریاں پہلے ہی شروع کر دیتی ہیں کیوں کے گھر کی مصروفیت اور کام کاج کی وجہ سے آخر میں تیاری کرنا ایک تو مشکل ہو جاتا ہے اور دوسرا تھکاوٹ کا بھی سبب بنتا ہے .



عید پر خواتین اور خاص کر لڑکیاں بہت ہی خوش ہوتی ہیں اور اگر ہم بات کریں ان کی تیاریوں کی تو وہ بہت ہی ہوتی ہیں کیوں کے ہر ایک کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس دن سب سے اچھی نظر ہے .


اسی وجہ سے وہ اپنے لباس کی تیاری میں بہت ہی نفاست سے کام لیتی ہیں کیوں کے اگر عید کے موقع پر بھی ایسا نہ ہو تو پھر تو عید کا تصور ہی مانند پڑنے لگتا ہے . اس کے علاوہ جوتے . جیولری اور خاص کر آخری دنوں میں مہندی بہت ضروری ہوتی ہے ہر لڑکی کے لئے وہ ایک گروپ کی صورت میں اکھٹی ہوتی ہیں اور پھر اپنا یہ کام انجام تک پہنچاتی ہیں .




About the author

160