صحت کے نۓ نکتے - حصّہ سوئم

Posted on at


توجہ اور پیار و محبت سے بچے زہین اور محنتی


فرانس کے سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ماں کی توجہ اور پیار و محبت پانے والے بچوں کا دماغ ان بچوں کی نسبت بڑا ہوتا ہے ، جو ماں کی توجہ اور پیار و محبت کی دولت سے محروم رہتے ہیں . بچوں کے ساتھ بچپن میں کیا گیا منفی یا مثبت سلوک ان کی ذہنی نشوونما پر بہت اثر انداز ہوتا ہے . اس ضمن میں سائنس دانوں نے تین سال کی عمر کے بچوں کے دماغوں کی تصاویر لیں اور ان کا معائنہ کیا . معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ جن بچوں کو ان کی ماؤں کی بھرپور توجہ ملی اور محبت بھرا سلوک میسر آیا ، ان کے دماغ بڑے تھے اور جن بچوں کو ان کی ماؤں کی طرف سے پیار و محبت کی یہ دولت نہ ملی ، ان کے دماغ چھوٹے تھے


 


سائنس دانوں نے بچوں کے چھوٹے اور بڑے دماغوں سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جن بچوں کے دماغ بڑے ہوتے ہیں ، وہ ذہین اور محنتی ہوتے ہیں اور جن کے دماغ چھوٹے ہوتے ہیں ، وہ کند ذہن اور سست ہوتے ہیں


صحت کا دشمن – نشہ


دنیا میں کروڑوں افراد نشہ کرتے ہیں . ان میں بچے ، نوجوان ، خواتین اور بوڑھے سب ہی شامل ہیں . یہ زندگی کے حقائق سے منہ موڑ کر نشے کی جھوٹی دنیا میں کھو جاتے ہیں اور اپنی زندگیاں برباد کر لیتے ہیں . آج کل ایک نیا نشہ سامنے آیا ہے ، جسے کروکوڈائل کہا جاتا ہے یعنی مگرمچھ . اس نشے کے عادی فرد کے جسم پر عجیب و غریب قسم کے زخم پیدا ہوتے ہیں . جسم کے بعض حصّے سیاہ ہو جاتے ہیں . جسم پر پپڑیاں بننی شروع ہو جاتی ہیں ، جیسے مگرمچھ کے جسم پر ہوتی ہیں اور بلآخر ٢ برس کے اندر ہی ایسا فرد موت کی نیند سو جاتا ہے


 


کروکوڈائل روس میں بہت مقبول ہے. اب یہ نشہ امریکا اور یورپ میں بھی داخل ہو چکا ہے اور دوسرے ممالک کی طرف بھی اپنا بھیانک سایہ ڈالنے کے لیے پر تول رہا ہے . کروکوڈائل ایک سستے قسم کا نشہ ہے . اس کی تیاری میں استعمال  اشیاء میڈیکل اسٹوروں ، لوہے کا سامان رکھنے والی اور پرچون کی دکانوں پر بہ آسانی مل جاتی ہیں . یہ اشیاء کوڈین ، آیوڈین ، پینٹ تھنر ، کوکنگ آئل ، ہائیڈروکلارک ایسڈ اور سرخ فاسفورس پر مشتمل ہوتی ہے . سرخ فاسفورس ماچس کی ڈبیوں پر موجود ہوتا ہے ، اسے ان ڈبیوں سے حاصل کر لیا جاتا ہے . مذکورہ اشیاء کو آپس میں ملانے کے بعد کسی چھوٹی پتیلی میں ڈال کر پکایا جاتا ہے . جب یہ خوب پک جاتا ہے تو زرد رنگ کا محلول بن جاتا ہے . پھر نشے کے عادی افراد یہ محلول سرنج کے ذریعے اپنے جسموں میں داخل کر لیتے ہیں اور نشے کی وادی میں پہنچ جاتے ہیں


 


جب یہ کروکوڈائل جسم میں پہنچتا ہے تو شریانیں پھیل جاتی ہیں اور انھیں گھیرے ہوۓ خلیات (ٹشوز) مر جاتے ہیں . بعض اوقات نشہ کرنے والے کی کھال پھٹ جاتی ہے اور جسم کی ہڈیاں دکھائی دینے لگتی ہیں . پھر یہ ہڈیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں اور موت کی آغوش میں انسان چلا جاتا ہے



============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post


میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ


اگلے بلاگ تک کے لے اجازت چاہوں گا


الله حافظ


دعا کا طالب


زوہیب شامی 


 


      



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160