لیموں ایک رس دارپھل

Posted on at



لیموں ایک رس دار پھل ہے۔ اس میں تھوڑی تیزابی خاصیت بھی ھے۔ یہ پھل دنیا کے تمام ملکوں میں استعمال کیا جاتا ھے اورٹنوں کے حساب سے یہ پھل کاشت کیا جاتا ھے۔ اس کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ کاشت ہونے والے پھلوں کی فہرست میں تیسرا نمبر ھے۔ طبی خصوصیات کے حوالے سے اس کا استعمال قدیمی دور سے کیا جا رہا ھے۔



لیمن میں وٹامن سی کی مقدار پائی جاتی ھے۔ اگر ضرورت پڑتی ھے تو لوگ لیموں کے پتے بھی استعمال کرتے ہیں۔ لیموں خون کو صاف کرتا ھے جسم سے غیر ضروری مادوں کو نکالتا ھے۔ لیموں کے استعمال سے چہرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ھوتا ھے۔ مثلاً کیل مہاسوں ، دانوں اور زخموں کے علاج کے لئے ۔



لیمن میں وٹامن بی کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ھے۔ لیموں کے استعمال سے پھپھوندی کو بھی ختم کیا جاتا ھے۔ لیموں جراثیم کش ھے اورغذا ھضم کرنے میں مدد دیتا ھے۔ خون کا بہاؤ روکنے کے لئے بھی لیموں استعمال کیا جاتا ھے۔ اگر نکسیر پھوٹ جائے تو لیموں کے چند قطرے ناک میں ٹپکا دینے سے خون رک جاتا ھے۔



انفیکشن کو بڑھنے سے روکنے کے لئے بھی لیمن کا استعمال کیا جاتا ھے۔ یہ گردے اور مثانے کے انفیکشن کو بھی ختم کرتا ھے۔ لیموں میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ھے۔ اس سے دل کو کام کرنے میں مدد ملتی ھے۔دل کے لئے لیموں ایک ٹانک کی طرح کام کرتا ھے۔


لیموں کی خوشبو اڑنے والے کیڑے مکوڑوں کی دشمن ھے۔ اس لئے جہاں لیموں رکھا ھو وہاں مچھر، مکھیاں اور دیگر اڑنے والے کیڑے مکوڑے قریب نہیں آتے۔ صبح نہار منہ اگر دن کا آغاز لیموں کے جوس سے کیا جائے تو یہ جگر کے لئے ٹانک کا کام کرے گا۔



اگر گرم پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر پیا جائے تو اس سے معدے کی تیزابیت ختم ھو جاتی ھے۔ اور اگر سونے سے پہلے لیموں کا جوس پیا جائے تو پاؤں کی اینٹھن اور پاؤں میں جھنجھناہٹ ختم ھوتی ھے۔ اگر شہد کی مکھی یا بھڑ کاٹ لے تو اس جگہ لیموں کا خالص عرق لگایئں۔



تازہ لیموں کا روزانہ استعمال بواسیر، گردے کی پتھری اور رگوں کے پھولنے کی بیماری کا بہترین علاج ھے۔ چھالوں کے علاج کے لئے خالص لیموں کا عرق متاثرہ جگہ پر لگایئں۔ یہ عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک چھالے غایب نہ ھو جائیں۔ زبان کے نیچے اور منہ میں نکلنے والے سفید چھالوں کے لئے بہترین علاج لیموں کا عرق ھے۔ مسے اور گومڑ کو صاف کرنے کے لئے بھی لیموں کا عرق استعمال ھوتا ھے۔




About the author

160