حضرت لوط

Posted on at


حضرت لوط

حضرت لوط کے والد کا نام حاران تھا جو حضرت ابراہیم کے بھی تھے اس طرح حضرت ابراہیم حضرت لوط کے چچا لگتے ہیں.آپ کی تربیت حضرت ابراہیم کے زیرسایہ ہوئی. حضرت لوط کا پیشہ کھیتی باری تھا. آپ کے دو بیٹے تھے.

حضرت لوط کی بیوی کافرہ تھی جس کا نام واعلہ تھا. اور یہ نبی کی بیوی ہونے کے باوجود بھی ہدایت نہ پا سکی اور کفر میں اس قدر اگے نکل چکیں تھیں کے اپنی سرکش قوم کے لیے اپنے شوہر کی جاسوسی کیا کرتی تھی. حضرت لوط کی سب خبریں قوم کو ان کی بیوی سے پہنچتی تھیں.



حضرت لوط کی سرکش قوم سدوم شہر میں رہتی تھی.



اس قوم میں سب سے بڑی خباثت یہ تھی کے یہ بجانے عورتوں کے مردوں سے اختلاط کیا کرتے تھے. اور اس کو حلال سمجتھے تھے، حضرت لوط نے اپنی قوم کو بہت سمجھایا کے یہ حرام اور بہت سخت عذاب والا عمل ہے اس لیے اس سے باز آ جاو، مگر یہ قوم بجانے باز انے کے آپ کے دشمن ہو گنے.

حضرت لوط کی بارگاہ میں فرشتے انسانی شکل میں آیا کرتے تھے اور یہ بیخبر اور سرکش قوم ان فرشتوں جو کہ انسانی شکل میں حضرت لوط کے پاس اتے تھے ان سے بدفعلی کے ارادے سے حضرت لوط کے پاس آے، حضرت لوط نے اپنی قوم کو سمجھایا اور ان کو منع کیا.

حضرت لوط کی قوم اس قدر بڑے گناہ کرنے کے باوجود بھی کافی عرصہ الله کے عذاب سے بچی رہی وہ صرف اس لیے کے حضرت ابراہیم ان کے لیے  الله کے عذاب سے بچنے کی دوا کیا کرتے تھے.

حضرت لوط وہ پہلے نبی تھے جنہوں نے الله کی راہ میں جہاد کیا، بلا آخر الله تعالیٰ نے قوم لوط کو تباہ کرنا چاہ اور اپنے پاک فرشتوں حضرت جبرائیل حضرت حضرت میکائیل حضرت اسرافیل کے ذریعے تباہ کیا.

قوم لوط پر الله تعالیٰ نے صبح کے وقت پتھروں کا عذاب نازل کیا. ہر پتھر پر ہر اس شخص  کا نام لکھا تھا جس کو وہ پتھر لگنا تھا.
 
اس کے بعد اس قوم کو الله تعالیٰ نے سمندر میں غرق کر دیا.







About the author

160