کیا خبر تم کو یہ دوستی کیا ہے

Posted on at


کیا خبر تم کو یہ دوستی کیا ہے
 

دوستی کیا ہے ؟ اس کی ضرورت کیوں کر ہوتی ہے ؟ کیا انسان اس کے بغیر نہیں رہ سکتا ؟ اس کی اہمیت کیا ہونی چاہیے ؟ یہ وہ کچھ باتیں ہیں جن کے جواب ضروری ہوتے ہیں شاید کچھ کے لئے یا پھر سب کے لئے ہی . میرے لئے تو ہیں کیوں کہ انسان اس دنیا میں آنے کے بعد بہت کچھ سیکھتا ہے . اصل میں دوستی کے علاوہ بھی کافی ہم معنی الفاظ استعمال کے جاتے ہے جیسا کہ یار ، رفیق اور اسی طرح کے کچھ اور بھی لیکن ان سب کے معنی ایک ہی زمرے میں آتے ہیں .

یہ انسان کی قدرتی ایک عادت ہے کے وہ جہاں رہتا ہے وہاں کے لوگوں سے اس کی جان پہچان ہو جاتی ہے وہاں کے لوگوں کے ساتھ وہ گھل مل جاتا ہے . پھر ہم کہتے ہیں کے یہ دوستی ہے کیا چیز ؟ دوستی کی اگر تعریف کی جائے یعنی اس کو بیان کیا جائے تو وہ کچھ اس طرح سے ہے کے کسی سے تعلق ہونے کو اس سے ملنے جلنے کو یا جان پہچان کو ہم دوستی نہیں کہ سکتے کیوں کے یہ بہت سے لوگوں کے ساتھ ہو تی ہے لیکن دوست صرف کچھ ہی ہوتے ہیں .

دوست یا دوستی ہم اسے کہ سکتے ہیں کہ کسی کے لئے اپنی جان تک قربان کر دینے کا حوصلہ رکھنا ، اس کی سب خواہشات کو اپنی خواہشات پر برتری دینا کسی بھی کام میں بلکل مخلص ہونا . کسی بھی طرح کا کوئی غرض نہ ہونا اسے ہم دوستی کہتے ہیں لیکن یہاں پر ایک ایسا سوال بھی آ جاتا ہے کہ آج کل یا کہیں بھی ایسا ہوتا ہے یا ایسے لوگ بھی ملتے ہیں جو کے کسی سے بغیر کسی غرض کے اس سے تعلق رکھیں ؟ تو یہ ہوتا ہے بہت سے میں سے کچھ ایسے ہوتے ہیں اب پہچان کرنی انسان کے خود کے بس میں ہوتی ہے .

کیا خبر تم کو دوستی کیا ہے یہ اجلا ہے ایک ایسی روشنی ہے جس کے آگے کسی بھی اندھیرے کا تصور نہ کیا جائے لیکن یہ اندھیرا بھی ہوتی ہے جب انسان کی پہچان غلط نکلتی ہے . انسان کو بہت دکھ ہوتا ہے لیکن تب اس کے پاس کرنے کو یا کہنے کو کچھ نہیں بچتا . کیا جانو تم کے دوستی کیا ہے یہ ایک حسین خواب بھی ہے اور اس میں وہ جو ہر خواب پورا ہو جائے یہ خوہشات سے بھرا ہوا ایک ایسا جزیرہ ہے جس میں انسان کی ہر خوہش پوری ہو جائے لیکن یہ ایک عذاب بھی ہے جب جب اس میں دھوکہ ملتا ہے تو کتنی ہی جانیں چلی جاتی ہیں . بس دوستی تو ایک ایسا ہی رشتہ ہے اگر دیکھا جائے تو بہت مضبوط جسے دنیا کی کوئی طاقت نہ طور سکے لیکن اگر ٹوٹنے پے ہے تو ایک کچے دھاگے سے بھی کمزور . بس ایک آخری بات یہاں پر میں کروں گا کہ جب بھی کوئی دوست بناؤ اس کے ساتھ ہی اپنے دل میں ایک قبرستان بھی بنا لو وہ اس لئے کہ اس کی ساری برائی اس میں دفن کر سکو .

if you have missed any of my previous articles, you can find them on my personal page:http://www.filmannex.com/usman-ali

Please follow me on Twitter @Usmanali7255, connect on Facebook at Usman ali and subscribe to my page. :-)

Written By : USMAN ALI



About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160