مطالبہ پاکستان کے محرکات

Posted on at


اج میں پاکستان کے مطالبے کی اہم وجوہات بیان کرنا چاہتا ہوں .پاکستان کا مطالبہ کیوں کر ہوا ؟



اس کی وجوہات کیا تھیں ؟اس ملک کی الگ تخلیق کیوں کر ہوئی ؟اس کی سب سے بڑی وجہ دین اسلام کا قیام ہے .ہندو مسلم فسادات ،مسلمانوں کے بگڑتے ہوئے معاشرتی حالات مسلمانوں کی زبان اور ان کی ثقافت ،سیاسی جماتیں ،اور دو قومی نظریہ تھا .یہ سب وہی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کا مطالبہ مسلمانوں کی سیاسی جماعت نے الگ ملک پاکستان کا مطالبہ برطانوی حکومت کے سامنے رکھا .



ہندوستان میں مسلمانوں کے لئے اپنا مذھب دین اسلام کو جاری رکھنا بہت مشکل تھا . اسلام ایک مکمّل ضابطہ حیات ہے مسلمان اسلامی نظام کو عملی طور پر نافذ کرنا چاہتے ہیں یہ ہندو اکثریت والے علاقے میں ممکن نہیں تھا اس لئے شمال مشرق اور شمال مغرب کے مسلم اکثریت کے علاقے میں پاکستان کا مطالبہ کیا گیا تا کہ مسلمان پاکستان کو اسلامی نظام کی ایک تجربہ گاہ بنا سکیں وہ پاکستان کو پورے عالم اسلام کے لئے ایک قوت کی شکل میں دیکھنے کا خواب دیکھ رہے تھے



پاکستان ان کے نزدیک عالمی سطح پر اسلامی تحریک کا آغاز تھا. مسلمانوں کا دعوا تھا کہ وہ ایک الگ قوم ہیں اور اس کا علیحدہ وومی تشخص ہمیشہ سے قائم ہے . وہ علیحدہ ثقافت ،قوم ، زبان ،رسم و رواج اور مذہب کے حامل ہیں اسی لئے وہ ایک مکمّل قوم ہیں اور الگ وطن حاصل کرنا ان کا حق ہے



About the author

160