خدا پر یقین ہے

Posted on at


میں ایک مسلمان ہوں اور مسلمان کا بیٹا ہوں اسی حثیت سے میں اپنے خدا پر یقین رکھتا ہوں دل و جان سے بغیر شک شبے کے کیونکے میری پیدائش سے ہی مجھے اسلام کی تعلیم دی گئی اور وراثت میں بھی مجھے اسلام اور خدا پر یقین ملا .زندگی کے ہر امتحان میں ہر پل ہر گہری ہر آزمائش ہر خوشی میں ایک مسلمان کا خدا پر یقین بہت لازم ہے کیونکے خدا ہماری شہ رگ سے بھی قریب ہے اور وہ دلوں کے راز خوب جانتا ہے اور اسی نیت اور یقین کے بدلے اسے نوازتا ہے.یہاں پر ایک یقین تو خدا کو کسی مصیبت میں مشکل وقت میں یاد رکھنا کے وہ ہمارے ساتھ ہے اور مشکل وقت میں وہ ہی ساتھ دے گا.ایک دفع کا واقع ہے کے اٹلی میں.ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی اور اس آگ کے شعلے بارے خطرناک اور دوور دوور تک پھیل رہے تھے.بچے کا باپ نیچے کھڑا تھا اور وہ بچہ کھڑکی سے تیسرے منزل سے اپنے والد کو آواز دے رہا تھا کے بچاؤ بچاؤ اور اس کا والد اسے بول رہا تھا کے بیٹے نیچے چھلانگ ماردو میں تھیں بچا لوں گا وہ بچہ کہتا ابا جان آپ مجھے نظر نہیں آرہے میں کیسے چھلانگ ماردوں اس کے والد نے کہا بیٹا تم جدھر بھی چھلانگ مارو گے میں تمہیں بچہ لوں گا اس بچے نے چھلانگ لگا دی اور اس کے والد نے اسے بچا لیا.اس بچے کو اپنے باپ پے اتنا یقین تھا کے دیکھ بغیر چھلانگ لگا دی یہ ہی یقین خدا پر ہونا چائیے کے وہ جہاں بھی ہو ہم جہاں بھی ہوں وہ ہمیں بچا لے گا.اور وہ ہی خدا ہے جو مشکل میں ڈالتا بھی ہے نکالتا بھی ہے رزق بھی دیتا ہے غربت بھی دیتا ہے اگر ہم یقین اور صبر کا دامن نہ چھوڑیں تو کبھی نہ پچھتا یں کیونکے مشکل خدا کی طرف سے آزمائش ہے مومن کے لئے اور اسے دور کرنے والا بھی خدا ہی ہے.

اسی طرھ خدا پر یقین ایک یہ بھی ہے کے خدا موجود ہے کے نہیں ہم مسلمان ہونے کے ناتے ہم جی جن سے مانتے ہیں کے خدا ہر جگہ موجود ہیں.ہم جہاں بھی چلے کسی بھی حال میں ہوں وہ ہمارے ساتھ ہے یہ ہمارے عقیدے اور ایمان کا حصّہ ہے.

اسی طرا ح ایک غیر مسلم نے مسلمان سے پوچھا کے تم جس خدا کی عبادت کرتے ہو وہ تمیں نظر آتا ہے بس تو ہمیں کیو نہیں اور کیسے نظر آتا ہے کیسے مانتے ہو تم وہ ایک بزرگ تھے انہوں نے اسی وقت اس شخص کے پتھر اٹھا کر مارا اور کہا کے اب بتاؤ تمیں تکلیف ہو رہی ہے.اس نے کہا ہان بزرگ نے کہا نظر بھی آرہا ہے درد اس نے کہا نہیں بزرگ نے کہا یہ ہی بات ہے کے ہمیں ہمارا خدا محسوس ہوتا ہے بیشک نظر نہیں اتا لکین ہمارا ایمان ہے کے وہ ہمیں کائنات کے ہر شے میں نظر آتا ہے وہ قادر ہے اور ہر جگہ موجود ہے..دائرہ ے اسلام میں داخل ہونے کے لئے سب سے پہلی ترجیح توحید ہے اور توحید کے معنی ہیں الله کو واحد اور ایک ماننا کے ہیں .



About the author

waqarannex

My name is Rizwan Iqbal & i am an employ of web development designing and a student of seo.and i just love to write about political and health issues.

Subscribe 0
160