ادب اور اخلاق(٢)

Posted on at


اخلاق اور عملی زندگی:

ھمارے اخلاقی طرز حیات کا سب سے بڑا سر چشمہ مذہب ہے-بہت سے گناہوں کا سد باب اور بہت سی نیکیوں کی تحریک سزا و جزا کی توقع مذہب ہی سے ہوتی ہے-قانون،سماج اور مذہب یہ تینوں طاقتیں مل کر ہمارے اخلاقی شعور کو جنم دیتی ہیں-لیکن یک سے یہ نہیں سمجھ لینا چاییے کہ اخلاقی طرز معا شرت محض ان قوتوں کے خوف کا تنیجہ ہے- نہیں! ہمارا تعقل ،ہمارا وجدان ،ھماری جبلت خود ،رفعتاخلاق کی طرف ماہل کرتی ہے-انسانی جبلت میں غصہ ،بھوک اور جنسی خوائش ہی نہیں مادی جذبہ بھی ہے جو بڑے بڑے ایثار کے لیے اکساتا ہے-زندگی کا نصب ا لعین مسرت کی تلاش ہے لیکن ذاتی مسرت کی تلاش سے زیادہ بلند وہ جذبہ ہے جومعاشرے یہ بنی نوح انسان کی مسرت کے لیے کوشاں ہو-

زیادہ سے زیادہ انسانوں کو زیادہ سے زیادہ فلاح کتنا سہانا اصول ہے-اس سے بھی زیادہ رفیع تر وہ عمل حیات ہے جو اپنی مسرت کی قربانی دے کر دوسروں کی مسرت کے لیے کوشش کری اور جو خود تکلیف اٹھاے تا کہ دوسروں کی تکلیف میں کمی ہو- کیا اخلاق محض مخصوص معاشروں کے اعمال و افھال کا نام ہے؟کیا حالات کے مطابق ان میں رد و بدل ہوتا رہتا ہے؟کیا دوامی قدروں کا وجود نہیں؟ایک مسلمہ اصول ہے،سچ بولو ،کوئی معاشرا اگر صرف اس زریں اصول پر عمل کر سکے تو چوری،بے ایمانی ،فرض منصبی سے کوتاہی جیسی بد عنوانیوں وغیرہ کا خاتمہ ہو جاے لیکن خواجہ احمد ابباس کا افسانہ "سردار جی" پڑھیے –فرقہ وارانیت فسادات کے دوران سردار جی کے گھر ایک مسلمان چھپا ہے،باہر ہند و بلوائیوں کی بھیڑ ہے –اس موقع پر اگر سردار جی جھوٹ بولتا ہے کہ اس نے گھر میں کسی مسلمان کو پناہ نہیں دی تو اس جھوٹ پر ہزاروں سچ قربان کیے جا سکتے ہیں- اس سے قطعنظر ہم ایسی قدریں متعین کر سکتے ہیں جنہیں عام طور پر سراہا گیا ہے اور سراہا جاتا ہے –

مختلف معاشروں اور مختلف ادوار کے اخلاق میں یقینا فرق رہا ہے –لیکن اس اختلاف کے نیچے ایک قدر مشترک بھی ملتی ہے-اختلافات ،مختلف معاشروں کے اخلاق کی مخصوص عارضی قدروں کی ترجمانی کرتے ہیں اور مشترک حصہ آفاقی اور دوامی قدروں کا نمائندہ ہے-یہ زمان و مکان کی تبدیلیوں کا تابع نہیں –یک قسم کی چند قدریں یہ ہیں: سچ بولو بے ایمانی نہ کرو،دوسروں کو دھوکہ نہ دو ،چوری نہ کرو،دوسروں کو نقصان پہنچا کر اپنا فائدہ نہ کرو وغیرہ-



About the author

aroosha

i am born to be real,not to be perfect...

Subscribe 0
160