حضرت ایوب

Posted on at


حضرت ایوب

حضرت ایوب کا تعلق حضرت ابراہیم کی نسل سے تھا. بعض روایت میں ہے کہ حضرت اسحاق جو کے حضرت ابراہیم کے بیٹے ہیں وہ حضرت ایوب کے دادا ہیں اور بعض روایت میں ہے کے حضرت ایوب کا تعلق حضرت اسحاق کی چوتھی نسل سے ہے. جب کے آپ کی والدہ محترمہ حضرت لوط کی صاحبزادی تھیں. حضرت ایوب کا زمانہ ١٥٠٠ سال قبل از مسیح تھا


.

حضرت ایوب عرب کے شمال مغرب خلیج عقبہ کے قریب کوہ شیر پر رهتے تھے.الله تعالیٰ نے حضرت ایوب کو بہت زیادہ مال و اولاد سے نوازا تھا. حضرت ایوب بہت آرام اور مزے کی زندگی گزار رہے تھے کے الله تعالیٰ نے اپنے نبی کی استقامت کو آزمانا چاہا اور ان سے ایک ایک کر کے مال اور اولاد دونو لے لیے اور  ان کو بہت تکلیف دے بیماری میں ڈال دیا. آپ کی بیماری کا یہ حال تھا کہ آپ کے جسم میں کیڑے پڑ گنے تھے. اور آپ کے جس سے کیڑوں کی وجہ سے بدبو آنا شروع ہو گی جس کی وجہ سے آپ کی قوم نے آپ کو آبادی سے نکال دیا.

اس بیماری میں سب نے آپ کا ساتھ چھوڑ دیا مگر آپ کی زوجہ متحرمہ جن کا نام بی بی رحمت تھا جو کے بعض روایت کے مطابق افراثیم اور بعض روایت کا مطابق حضرت یوسف کی بیٹی تھیں نے آپ کو تنہا نہ چھوڑا اور آپ کی بھرپور خدمت کی. حضرت ایوب کی بیماری ١٣ سال تک رہی اور اس عرصے میں آپ کی زوجہ متحرمہ نے آپ کو تنہا نہ چھوڑا.

حضرت ایوب اس قدر صابر و شاکر تھے کہ جب کوئی کیڑا آپ کے جسم سے گرتا تو آپ اس کو اٹھا کے واپس اپنے جسم پے چھوڑ دیتے تھے کے اس کا رزق الله تعالیٰ نے میرے جسم میں لکھا ہے اور یہ بھوکا نہ مر جاتے.

حضرت ایوب نے اپنی بیماری کے ١٣ برس میں الله تعالیٰ سے کبھی کوئی گلا کوئی شکوہ نہیں کیا کہ آپ نے مجھ سے مال و اولاد لے کہ مجھے  بیماری میں ڈال دیا. مگر وو اپنی بیماری سے شفا مانگنے کے لیے دعا ضرور کیا کرتے تھے.

الله تعالیٰ نے حضرت ایوب کو حکم فرمایا کہ زمین کو لات مارو حضرت ایوب نے ایسا ہی کیا اور زمین سے چشمہ نکل آیا الله تعالیٰ نے حضرت ایوب کو فرمایا اس میں نہاو اور اس کو پیو یہ نہانے کو ٹھنڈا اور پینے کو میٹھا ہے حضرت ایوب نے ایسا ہی کیا تو الله تعالیٰ نے انہیں صحت بخشی.

حضرت ایوب کی دو باتیں بہت مشہور ہیں
١ حضرت ایوب کا صبر
٢ حضرت ایوب کی زوجہ محترمہ حضرت بی بی رحمت کی فرمان برداری


.




حضرت ایوب نے اپنا ولی عہد اپنے بڑے صاحبزادے حضرت حول کو مقرر کیا


.  






About the author

160