فن تقریر - حصّہ دوئم

Posted on at


گھبراہٹ


یہ دنیا ایک سٹیج ہے . یہاں ہر شخص اپنے حصّے کا کردار ادا کر رہا ہے اس لئے اس سٹیج پر کوئی کردار اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک اس کو اپنی بات کہنے اور دوسروں تک پہنچانے کا سلیقہ نہ آتا ہو . ہم نے اکثر ایسے لوڈ دیکھے ہیں ج چند لوگوں کے درمیان بات کرتے ہوۓ گھبرانے لگتے ہیں . لفظ  زبان سے پھسل جاتے ہیں . شاید آپ کو علم نہ ہو کہ دنیا کے نامور مقرر حضرات بھی تقریر کے دوران گھبرا جایا کرتے تھے . اس ضمن میں برطانیہ کے وزیر اعظم جارج لائیڈ کا حوالہ دینا  مناسب ہے اس نے لکھا ہے کہ جب وہ پہلی مرتبہ تقریر کرنے کے لئے سامعین کے سامنے آیا تو گھبراہٹ محسوس کر رہا تھا مگر اس نے مسلسل مشق سے اس گھبراہٹ کو ختم کیا اور دنیا کے نامور مقرر حضرات میں شامل ہوا . آپ فن تقریر میں نام پیدا کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے گھبراہٹ پر قابو پائیں . تقریر سے قبل خوب مشق کریں . آپ خود اعتمادی کے ذریعے ہی اپنے خوف کو دور کر سکتے ہیں .آپ اس خیال کو دل سے نکال دیں کہ پہلی تقریر کے دوران آپ پر گھبراہٹ طاری ہو جاۓ گی اور ٹھیک طور سے بول نہیں پائیں گے . آپ پر اعتماد طریقے سے اسٹیج پر جائیں اور جو کچھ کہنا چاہتے ہیں نہایت طریقے اور سلیقے سے کہہ دیں



ہوٹنگ


اکثر جگہوں پر دیکھا گیا ہے کہ سامعین اپنے کسی ناپسندیدہ مقرر کو دیکھ کر ہوٹنگ شروع کر دیتے ہیں اور مقرر کو بولنے کا موقع نہیں دیتے . اس صورتحال میں ایک اچھا مقرر بھی اپنے موضوع پر جمع شدہ مواد سے محروم ہو جاتا ہے . ایسی صورت میں مقرر کی خود اعتمادی و  حوصلہ مندی کام آتی ہے جب سامعین ہوٹنگ کر رہے ہوں اچھا مقرر مائیک کے سامنے جا کر کھڑا ہو جاتا ہے سامعین کو اشارے کناریوں میں چند فقرے کہتا ہے اور پھر صدر صاحب کو مخاطب کر کے تقریر کا آغاز کر دیتا ہے . مقرر کی خود اعتمادی کے سامنے سامعین بےبس ہو کر خاموش ہو جاتے ہیں . سامعین کی ہوٹنگ سے گھبرانے والا اس فن پر عبور حاصل نہیں کر سکتا . آپ میں اگر یہ خامی ہے تو اس کو خود اعتمادی سے ختم کر سکتے ہیں بہترین مقرر وہی ہے جو سامعین کے اشتعال دلانے سے دلبرداشتہ نہ ہو بلکہ اس میں اتنی صلاحیت ہونی چاہیئے کہ اس اشتعال کو ختم کر سکے



مزید اس  بلاگ کا آخری حصّہ اگلے بلاگ میں شائع ہو گا .......شکریہ


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post


میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ


اگلے بلاگ تک کے لے اجازت چاہوں گا


الله حافظ


دعا کا طالب


زوہیب شامی 


 



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160