میری فلم اینکس پر کام کرنے کی داستان (حصہ چہارم)

Posted on at


اس دن جب مجھے پہلی بار فلم اینکس سے پیسے ملے تو میں بے حد خوش تھا کیونکہ میرے سارے دوست ہمیشہ یہی بولتے تھے کہ یہ دھوکہ ہے اور ساتھ ہی میرے گھر والوں کو بھی کوئی خاصا یقین نہیں تھا کہ پیسے ملیں گے۔ مجھے میرے ابو ہمیشہ فلم اینکس پر کام کرنے سے روکتے ہوئے کہتے تھے کہ اپنا ٹائم ضائع مت کرو کچھ نہیں ملتا اس سے تو میں ہمیشہ دل میں یہی سوچتا کہ کب میرے پیسے آئیں گے اور میرے گھر والوں کویقین آئے گا کہ یہ کوئی دھوکہ نہیں ہے۔

جس دن میں پہلی بار فلم اینکس سے پیسے لے کر گھر گیا تو ابو امی بہن بھائی سب حیران تھے کہ اسے پیسے مل گئے ہیں۔ اب ان کو یقین آ گیا تھا کہ یہ کوئی دھوکہ نہیں ہے۔ اسی لیے مجھے انھوں نے مزید فلم اینکس پر کام کرنے سے اجازت دے دی۔ میں نے ان ہی پیسوں سے اپنے لیے ایک نیا لیپ ٹاپ لیا تاکہ میں زیادہ آسانی سے کام کر سکوں۔ اور میں نے اپنے دوستوں کو ٹریٹ بھی دی ۔ میں بہت خوش تھا اور اسی خوشی میں  میں نے کام اور زیادہ کرنا شروع کر دیا۔ لیکن دوستوں بری خبر اس وقت مارچ کے مہینے میں یہ آئی کہ سب کے پیسے بٹ کوئن میں ملنے لگے۔ شروع شروع میں ہمیں اتنا زیادہ نہیں پتہ تھا بٹ کوئن کے بارے ہم لوگ یہی سمجھ رہے تھے کہ اس کی قیمت 1000 ڈالر کے برابر ہوتی ہے ہمیشہ ۔

کچھ ہی دنوں بعد جب بٹ کوئن کا ریٹ گر گر کر مارچ کے آخر میں 600 کی لائن میں آیا تو ہم لوگوں کو تھوڑی فکر ہوئی کہ یہ کیا ہو رہا ہے ریٹ کے ساتھ۔ اب ہمیں یہ پریشانی ہوئی کہ اب ہمارے پیسے پہلے کے مقابلے میں بہت کم بنے گے۔ کیونکہ ڈالر میں تو ہمیں دن کے پانچ ڈالر بھی ملتے تھے تو ہم خوش ہوتے کہ دن کے پانچ سو روپے کما لیے لیکن بٹ کوئن کے آتے ہی ہمیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ہمیں پیسے کس حساب سے ملیں گے۔ فروری کے مہینے کے دوران میں نے پوائنٹ35 بٹ کوئن کمائے جو کہ اگر ڈالر ہوتے تو 350 ڈالر بنتے تھے۔ میں مارچ کے مہینے میں مصروف تھا بہت زیادہ جس کی وجہ سے میں فلم اینکس کو زیادہ وقت نہیں دے سکا۔ اور اس دوران میرا بز سکور کم ہی رہا شروع میں 56 تھا لیکن آہستہ آہستہ کم ہوتا گیا اور مہینے کی 20 تک میرا بز سکور 43 کو جب لگا تو مجھے فکر ہوئی اور میں نے کام تھوڑا تیز کر دیا لیکن مصروفیات کی وجہ سے میں اپنا بز 47 تک ہی لے جا سکا اور مہینے کے آخر میں میں نے مارچ کے پوائنٹ 27 بٹ کوئن کمائے۔ میری مارچ کے پورے مہینے ریکویسٹ نہیں آئی تھی۔ اپریل کے مہینے کے شروع میں کچھ کام کے سلسلے میں مجھے پنجاب جانا پڑا اور میں ہفتے بعد واپس آیا۔ میرا سکور 45 تھا اس وقت اور میں نے اس مہینے کچھ خاص کرنے کا سوچا۔

میں کچھ کمپیوٹر گیمز کھیلنے میں بہت مہارت رکھتا تھا جیسے کہ میری پسندیدہ گیم پروجیکٹ آئی جی آئی ہے۔ میں نے اس گیم کے بارے میں ویڈیو بنانے کی سوجھی اور پھر سوچا کہ اس گیم کو فلم اینکس پر اپلوڈ کیا جائے تاکہ لوگ بھی اس گیم سے لطف اندوز ہوں۔ چنانچہ میں نے ایک سافٹ وئیر جس کا نام سمارٹ پیکسل تھا اس سے اپنے آپ سے کھیلی گئی گیم کی میں ویڈیو بناتا اور اسے فلم اینکس پر اپلوڈ کرتا۔ میں نے 3 دن میں 40 کےقریب ویڈیو اپلوڈ کیں اور جب ہفتے بعد میری تمام ویڈیو چیک ہوگئیں تو میرا بز سکور 49 سے 72 ہو گیااور میں پاکستان میں دوسرے نمبر پر آگیا۔   



About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160