اسلامی تعلیمات، احادیث و واقعات - حصّہ ١

Posted on at


حضرت انس رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن میں نبئ کریم صل الله علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا، وہاں میں، میری والدہ اور میری خالہ ام حرام موجود تھے، آپ تشریف لاۓ اور فرمایا

میں تمہیں نماز نہ پڑھا دوں؟

کہاں کھڑا کیا؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے داہنی طرف کھڑا کیا اور ہمیں نفل پڑھاحالانکہ وہ کسی نماز کا وقت نہیں تھا. قوم کے ایک شخص نے حضرت انس رضی الله عنہ کو پوچھا کہ آپ نے ۓ اور آپ نے اہل بیت کے لئے دنیا و آخرت کی ہر بھلائی کی دعا فرمانی. اس پر میری والدہ محترمہ نے عرض کیا کہ یا رسول الله ! یہ آپ کے ننھے خادم ہیں، ان کے لئے بھی دعا فرما دیجئے، چنانچہ آپ نے میرے لئے ہر بھلائی کی دعا کی، اور دعا کے آخر میں فرمایا

 الله!اس کے مال و اولاد میں اضافہ فرما اور اسے برکتیں حاصل ہوں

مائیں رحم بھری ہوتی ہیں

حضرت انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت حضرت سیدہ عائشہ رضی الله عنھما کے پاس حاضر ہوئی تو انہوں نے اسے تین کھجوریں دیں اور وہ کھجوریں اس نے اپنے بچوں میں ایک ایک کر کے تقسیم کر دیں، صرف ایک اپنے لئے رکھ لی، بچوں نے دو کھجوریں کھا لیں اور ماں کی طرف دیکھا، اس نے اپنے حصّے کی کھجور کو پکڑا اور دو حصّے کر کے ان میں تقسیم کر دئیے، اتنے میں حضور صل الله علیہ وسلم تشریف لے آئے. حضرت عائشہ رضی الله عنہما نے سارا واقعہ آپ سے بیان کیا. آپ نے فرمایا

عائشہ ! اس میں تعجب کی کیا بات ہے ؟ اس عورت نے بچوں پر رحم کھایا ہے تو الله تعالیٰ اس پر رحم فرما دے گا

بچوں کو چومنا

حضرت سیدہ عائشہ رضی الله عنہما فرماتی ہیں کہ ایک اعرابی نبئ کریم صل الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی، آپ بچوں کو چوما کرتے ہیں؟ ہم تو نہیں چوما کرتے. اس پر نبئ کریم صل الله علیہ وسلم نے فرمایا


اگر تیرے دل سے الله تعالیٰ نے رحمت کا مادہ نکال دیا ہے تو میں کیا کروں؟


میرے عزیزوں اور دوستوں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ بچوں کو چومنا چاہیئے کیونکہ اس سے یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ باپ کو اپنے بچوں سے پیار ہے

============================================================================================================ 

میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے

http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post

میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ

اگلے بلاگ تک کے لے اجازت چاہوں گا

الله حافظ

دعا کا طالب

زوہیب شامی 

 

 



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160