لو یا ارینج شادی

Posted on at


لو یا ارینج شادی کے لئے میں یہی کہوں گا کہ بہتر دونوں ہو سکتی ہیں لیکن اس کا انحصار حالات و واقعات پر ہوتا ہے اور اس سے بھی زیادہ دونوں فریقین کے رویئے پر! شادی صرف اسی صورت میں کامیاب ہو سکتی ہے جب میاں بیوی آپس میں یہ طے کر لیں کہ کس مسئلے کو کس طرح حل کرنا ہے ، کس سے ملنا ہے کس سے کنارہ کشی کرنا ہے؟

اس رشتے کی اصل کامیابی یہ ہے کہ لائف پارٹنرز ایک دوسرے کے ساتھ مخلص رہیں، کچھ نہ چھپائیں تو "لو" میرج ہو یا ارینج میرج ، یہ بہتر ثابت ہو سکتی ہے۔ میاں بیوی کے درمیان انڈرسٹینڈنگ کا مطلب سچائی ہے، میں نے کئی ایسے جوڑے دیکھے جو اپنی پسند سے شادی کرتے ہیں اور شادی سے پہلے ایک دوسرے کے لئے جان بھی قربان کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں مگر شادی کے بعد وہ ایک دوسرے کی جان لینے پر آ جاتے ہیں۔

شادی کے بعد ان کے نظریات، ترجیحات اور مفادات بدل جاتے ہیں اور اصل چیز بھی یہی ہے کہ انسان اس رشتے کی گہرائی اور سچائی کو سمجھے نہ کہ گھریلو سیاست کا حصہ بن جائے۔ دونوں فریقین میں ذہنی آہنگی کی کوئی حد متعین نہیں کی جا سکتی کیونکہ کسی بھی رشتے کی بنیاد اکائی ہے اور اس میں کسی قسم کا ذہنی تضاد نہٰں ہونا چاہیئے۔

جہاں تک بات شادی کامیاب بنانے کی ہے تو یہ کوئی بھی نہیں بتا سکتا ، شادی کوئی اچھی ہو سکتی ہے، کوئی فارمولا نہیں بنا سکتے ، بس یہی خیال رکھنا ضروری ہے کہ جب، جب موقع ملے تجدید وفا کر لینا چاہئے، دونوں فریقین کو اپنا احتساب کرتے رہنا چاہئے یہ اصول کسی بھی قسم کی شادی کو کامیاب بنا سکتے ہیں اس کے علاوہ جب کبھی اس رشتے میں لرزش محسوس ہو تو کبھی ایک دوسرے سے بات کرنے میں جھجھک محسوس نہ کریں۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160