"زندگی"

Posted on at


زندگی ایک جلوہ جلوه گاہ ہے- زندگی ایک دیکھنے والا منظر ہے- یہ ایک سنانے والا نغمہ ہے- زندگی تو بس زندگی ہے- کسی کا احسان ہے کسی کی دین  ہے یہ تو کسی اور کا عمل ہے – زندگی کسی میدان کا راساز نہیں یہ ایک سوچنے والا منصوبہ نہیں یہ ایک مشکل معمہ نہیں- زندگی تو رنگوں کا بازار ہے اور یہ بہت بارونق ہے- یہاں پر بہت سے لوگ اس کی خریداری کرتے ہے- اور جب سرمایہ ختم ہو جاتا ہے تو خریدار بے بس اور مجبور ہو جاتے ہے لیکن بازار پھر بھی رہتا ہے ہمیں تو یہ بھی معلوم نہی یہ بازار کب سے قائم ہے اور کب تک قائم رہے گا- زندگی تو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کا نام ہے ہر چیز اپنی آنکھ سے دیکھنے کا نام ہے یہ تو ایک پر لطف منظر ہے-

کہنے کو تو زندگی ایک سمندر عمیق و وسیع ہے مگر اس سمندر کا صرف ایک ہی کنارہ ہے ایک ہی ساحل ہے اسکا اس سمندر میں رونقیں ہیں محفلیں ہیں میلے ہیں چراغاں ہیں ہجوم ہے تنہائیاں اور داستانیں بھی ہے نیزگلی ہے دوسرے کنارے کا کسی کو علم نہی لیکن اگر کوئی اسے ڈھونڈنے نکل جاتا ہے تو اس کی ہستی واپس نہی لوٹ سکتی یہاں میلا ہے اور اس میں ہر انسان اکیلا ہے-

کبھی کبھی ہم اس زندگی سے بہت تنگ ا جاتے ہے اور الله سے موت مانگتے ہے- زندگی لمحہ بھر میں انقلاب بھرپا کر دیتی ہے زندگی تخلیق سے پہلے خالق کے مبارک ادارے میں زندہ تھی زندگی بہر حال زندگی ہی رہے گی- زندگی وقت کو کھاتی ہے- زندگی اپنے ہی پردے میں چپھی  رہتی ہے اور اپنے ہی دروازے پر خود ہی دستک دیتی ہے اور خود ہی اندر سے جواب دیتی ہے یہاں کوئی نہی اور اگر کسی نظر کا فیض ہو جائے خود ہی خود کو آواز دیتی ہے اندر آ جاؤ ہم تمارا انتظار کرتے ہیں- بس زندگی اپنے روبرو ہونے کا نام ہے اپنے سے آشنا ہونے کا نام ہے میں بھی زندگی ہو مگر اس شرط کے ساتھ کہ میں تسلیم کروں کہ تو بھی زندگی ہے اور وہ بھی زندگی ہے

 



About the author

rabia-ali

I am Kasi kasandra From United states & doing work on filmannex

Subscribe 0
160