ٹرین جیگر مکینیکل کٹنگ مشین

Posted on at


ٹرین جیگر

ٹرین جیگر ایک مکینیکل کٹنگ مشین ہے جو کہ آئرن کی کٹنگ کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ یہ مشین ماس پروڈکشن کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ اس مشین پر لوہے کے بڑے بڑے جابوں کی کٹائی کی جاتی ہے مثلاً گرڈر، اینگل آئرن وغیرہ۔۔۔۔

یہ مشین ہائیڈرالک پریشر کے تحت جاب کو کلیمپ کرتی ہے اور اس مشین کے ہیڈ پر تین مینول جیک لگے ہوتے ھیں جو بڑے جاب کو کلیمپ کرنے کے لئے استعمال ہوتے ھیں۔ اِس مشین کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ مشین 90 ڈگری کے علاوہ 1 سے 45 ڈگری دائیں اور 1 سے 45 ڈگری بائیں گھوم کر کٹائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


اِس مشین پر استعمال ہونے والے کٹر درج زیل سائز میں دستیاب ھیں۔
نمبر 1:- 1100 ملی میٹر
نمبر 2:- 1200 ملی میٹر
نمبر 3:- 1250 ملی میٹر
نمبر 4:- 1300 ملی میٹر
نمبر 5:- 1350 ملی میٹر

اِس مشین پر استعمال ہونے والے تمام کٹرز کا میٹریل سٹین لیس سٹیل رکھا جاتا ہے جو کہ ایک سخت میٹریل ہے۔ عموماً کٹائی کے آپریشن کے لئے استعمال ہونے کٹرز کا میڑیل سٹین لیس سٹیل ہی رکھا جاتا ہے۔ یہ مشین زیادہ سے زیادہ 45 ملی میٹر اونچائی اور 1 میٹر لمبائی میں کٹ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اِس مشین پر لمبے جابوں کو ہولڈ کرنے اور جاب کو مشین تک پہنچانے کے لئے جیک کنویئر سسٹم کو استعمال کیا جاتا ہے جو کہ گیئر میکانزم کے تحت کام کرتا ہے۔ ایک رولر کا قطر 14 ملی میٹر تک رکھا جاتا ہے۔

 

 

 

Weitten  By :-

Usman-Annex

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post

 

 

 

 

 



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160