تعطیلات کو دلچسپ اور مفید بنائیں

Posted on at


 


اسکول میں پڑھنے والے بچے گرمیوں کی چھٹیوں کا پورے سال انتظار کرتے ہیں. ان کی خواہش ہوتی ہے کہ چھٹیاں بھرپور انداز سے منائی جایئں. والدین پچھلے سال کی طرح اس سال بھی روزمرہ کے معمولات کے مطابق مصروف رہیں گے. چھٹیاں شروع ہوتے ہی بچوں کی آزادی اور بے فکری کے دن شروع ہو جاتے ہیں اور مائیں پریشان ہو جاتی ہیں کہ بچے دن بھر کیا کریں گے.   


یہ ایک فطری بات کہ بچے جب دن بھر گھر میں رہیں گے تو شرارتیں بھی کریں گے اور نت نئی فرمائشیں کر کے والدین کو پریشان بھی کریں گے. زیادہ تر بچے اپنی چھٹیاں کھیل کود کر گزار دیتے ہیں، یوں ان کی ساری چھٹیاں بے مصرف گزر جاتی ہیں. بعض والدین ان چھٹیوں میں بھی چاہتے ہیں کے ان کے بچے ہر وقت پڑھتے رہیں. چھٹیوں میں بچوں کے لیے پڑھائی کے علاوہ بھی والدین کو کچھ ایسے تفریحی پروگرام بنانے چاہیں، جن سے بچے خوب لطف اندوز ہو سکیں اور کچھ نہ کچھ سیکھ سکیں


 


 


ہونا تو یہ چاہیے کہ بچوں کے اسکول کی چھٹیوں سے پہلے ہی ان کے لیے تفریحی پروگرام بنا لیے جایئں اور چھٹیوں کا آغاز ہوتے ہی ان پروگراموں کو عملی جامہ پہنایا جائے. والدین کو چاہیے کے وہ چھٹیوں میں بچوں کو سیروتفریح کے بھربور مواقع فراہم کریں. یہی وہ وقت ہوتا ہے، جب وہ اپنی توانائی تخلیقی کاموں میں گھنٹوں صرف کر سکتے ہیں. ان تخلیقی کاموں میں ایک کام پینٹنگ بھی ہے. رنگوں سے کھیلنا بچوں کا محبوب مشغلہ ہوتا ہے. والدین کو چاہیے کے بچوں کو رنگوں کا صحیح استمال کرنا سکھائیں. اسکول میں بچے ڈرائنگ تو کرتے ہی ہیں، چھٹیوں میں انہیں بوتل پینٹنگ سکھائیں، یہ ایک فن بھی ہے.


بوتل پینٹنگ کے فن میں بچے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے. اور آپ خود بھی بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں گے. "بوتل پینٹنگ" کے لئے ایک عدد سفید شیشے کی خالی بوتل، ایک گلاس پانی. پینٹنگ برش نمبر دو، ایک عدد چھوٹا سا تولیا، ایک عدد سنہری آوٹ لائنر، سنہری گلٹر، سرخ اور نیلے رنگ کا پینٹ لے لیں.


بچوں کو ہدایت دیں کی بوتل کو دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں.  پھر بوتل کو سرخ رنگ کے پینٹ میں ڈبو کر بوتل پر اپنا پسندیدہ پھول بنائیں. چھوٹی اور بڑی پتیاں بھی بنا سکتے ہیں. یہ بچوں کی مرضی پر منحصر ہے. اب دوسرا پھول نیلے رنگ کا اس طرح بنائیں، جیسے سرخ پھول بنایا تھا. بوتل کے سائز کی مناسبت سے جتنے پھول پتیاں بنانا چاہتے ہیں بنا سکتے ہیں. بچوں کو یقیناّ پھول پتیاں بنانے میں کوئی دشواری نہیں ہو گی، کیونکہ وہ اسکول میں ڈرائنگ کرتے ہی ہیں. پھر بھی اگر وہ کسی قسم کی دشواری محسوس کریں تو والدین انکی مدد کریں.


بچوں کو ہدایت دیں کہ ہر پھول کے وسط میں ایک بڑا سا نقطہ بنائیں. پھر بوتل کو خشک کرنے کے لئے رکھ دیں. اب اس نقطہ پر سنہری رنگ سے آوٹ لائن بنائیں اور پتیوں پر گلٹر سے رنگ بھریں. لیجیے "بوتل پینٹنگ" تیار ہے. بچے بوتل پر کوئی دوسرا ڈیزائن بھی بنا سکتے ہیں. یہ انکی تخلیقی صلاحیتوں پر منحصر ہے کہ وہ کتنے  اچھے پھول پتیاں رنگوں سے مزین کر سکتے ہیں. برش کو سادے پانی سے دھو کر خشک کر کے رکھ لیں. جب پینٹنگ بنانا ہو تو اسے دوبارہ استمال کیا جا سکتا ہے.


ایک ماں ہونے کی حثیت سے آپ چھٹیوں کے دوران اپنے روزمرہ کے معمولات میں کچھ تبدیلی کر لیں تو اس وقت کو بچوں کے لئے تعمیری سرگرمیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے. ان چھٹیوں میں صرف دو گھنٹے بچوں کے لئے وقف کر دیں. کچھ والدین چھٹیوں میں بچوں کو سمر کیمپ داخل کروا دیتے ہیں، لیکن زیادہ مناسب ہو گا کے بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے مثبت سرگرمیاں ترتیب دے لی جائیں. ایسی سرگرمیاں ترتیب دیتے ہوے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ بچوں کو گھر کا ماحول اسکول یا ٹیوشن سنٹر جیسا محسوس نہ ہو، بلکہ کھیل کھیل میں بچوں کی ذہنی اور تخلیقی صلاحتیں اجاگر ہونی چاہییں، تاکہ وہ اپنی چھٹیوں کا پورا لطف اٹھا سکیں.


اس ضمن میں گھومنے پھرنے کا پروگرام بھی بنایا جا سکتا ہے ہر شخص گھر میں رہتے رہتے اکتا جاتا ہے، لہذا وو اپنے لیے تفریح طبع کے مختلف مواقع تلاش کرتا ہے. بچوں کو خاص طور پر گھومنے پھرنے کا بہت شوق ہوتا ہے، لہذا آپ اپنے بجٹ کے مطابق بچوں کو مختلف پارکوں، عجائب گھر، چڑیا گھر، لائبریری اور پلےلینڈ وغیرہ لے کر جایئں چھٹیوں کے دوران اپنے رشتداروں اور خاندان والوں کے گھر بھی بچوں کو ضرور لے کر جایئں، اس لیےکے بچوں کا جب لوگوں سے میل ملاپ بڑھے گا تو وو پراتماد ہوں گے.


جب والدین بچوں کے لیے وقت نکالیں گے تو ان کی سخصیت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ان میں اعتماد پیدا ہو گا اور آپ کو بھی بچوں کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا موقع ملے گا.


بچوں سے چھوٹے چھوٹے گھریلو کام بھی کروایں. اس طرح آپ کو بچوں کی نفسیات اور سلیقے کا اندازہ ہو گا. چھٹیوں میں بچوں کو اس طرح مصروف رکھیں کہ وہ تھکن اور اکتاہٹ محسوس نہ کریں اور ان کے سیکھنے سمجھنے کی صلاحتیں بھی پروان چڑھیں. ان کا بچوں پر اچھا اثر پڑے گا اور وہ خوش اور پرسکون رہیں گے.


بچوں کے لیے تفریحی پروگرام اور مثبت سرگرمیاں چھٹیوں سے پہلے ہی ترتیب دے لیں، تاکہ وہ اپنی چھٹیوں کے دوماہ کارآمد اور پرلطف انداز سے گزار سکیں.


 


   



About the author

Ahmad_Hasan

I am Ahmad Hasan and it is honour for me work in FilmAnnex as a blogger.

Subscribe 0
160