ٹوٹکے

Posted on at


 عینک کے شیشے صاف کرنا


اگر عینک کے شیشے پر داغ پڑ جائیں تو بجھا ہوا چونا یا چاک پانی میں بھگو کو اس پانی سے عینک کے شیشے صاف کریں عینک چمک جائے گی۔



روشنائی کا داغ صاف کرنا


داغ پر کچا آلو رگڑیں جب تک داغ صاف نہ ہو جائے یا پھر کپڑے کے اس حصے کو دودھ میں بھگو دیں کچھ دیر کے لئے اور پھر دھو لیں۔



فرش کو چمکانا


فرش پر پڑے دھبے صاف کر نے کے لئے کپڑے دھونے والا سوڈا صابن کے قتلے اور نمک اچھی طرح ملا کر دھبوں پر رگڑیں وہ صاف ہو جائیں گے۔



چاولوں کی رنگت


چاولوں کو اُبالتے وقت ان میں چند قطرے لیموں کا رس ڈال دیں چاولوں کی رنگت نکھر آئے گی اور چاول بھی علیحدہ علیحدہ نظر آئیں گے۔



گملے اور پھول


موتیے یا چنبیلی کے پودے میں پھول زیادہ لانے کے لئے لسی یا دودھ والی دیگچی دھو کر اس کا پانی گملے میں ڈال دیں۔



مسور کی دال پکانا


مسور کی دال کو پکانے کے بعد آخری چند منٹوں میں اگر تھوڑا سا دودھ ڈال دیا جائے تو دال کے مضر اثرات ذائل ہو جاتے ہیں۔



آملیٹ کو خوبصورت بنانا۔


آملیٹ کو بنانے کے لئے جب انڈے پھینٹیں تو ہر انڈے میں ایک ٹی اسپون دودھ ملانے سے آملیٹ خوب پھولا پھولا سا بنتا ہے۔




About the author

160