!...ماں باپ کے غلط.راویے ...بچوں کو کہاں سے کہاں تک پہنچا دیتے ہیں حصّہ دوم

Posted on at


ماں باپ کے غلط راویے بچوں کو کہاں سے کہاں تک پہنچا دیتے ہیں 

 

 

 


میں نے میسج پڑھا تو اس نے لکھا ہوا تھا کہ میری مدد کرو میں بہت بری جگہ اور برے لوگوں میں پھنس گئی ہوں وہ بولا کہ جب میں نے یہ میسج پڑھا تو میں اور بھی زیادہ پریشان ہو گیا اور میں فورا اس پر فون کیا اور پوچھا کے مجھے پوری بات بتاؤ آخر کیا مسلہ ہے وہ بہت زیادہ رو رہی تھی پھر اس نے مجھے بتایا کہ میں اپنے گھر سے بھاگ کر آیی ہوں یہاں لاہور میں جب لاہور اسٹیشن پر پہنچی تو وہاں مجھے یہ آدمی ملا اور بولا کہ تم میرے ساتھ میرے گھر چلو وہاں میری بی وی بچے ہیں تو میں اسکے ساتھ آ گئی اس نے بولا کہ خدارا تم میری مدد کرو یہاں اس آدمی کے پاس رہ کر میری عزت محفوظ نہیں اور اگر میں اپنے گھر واپس گئی تو میرے گھر والے مجھے جان سے مر دیں گیں کیونکے میں اپنے گھر سے آتے وقت چھ تولا سونا اور کچھ پیسے لیکر نکلی تھی جو کہ اب وہ زیور اور پیسے بھی یہ مجھ سے لیکر کھا چکے ہیں

 

 

میں نے اس لڑکی کو پوچھا کے آخر تم نے ایسی حرکت کی کیوں اس نے بتایا کے میرے ماں باپ کا سلوک میرے ساتھ اچھا نہیں تھا اس لڑکی کی عمر بھی کچھ زیادہ نہیں ہے تقریبا سولہ ،سترہ سال کی ہوگی اس نے بتایا کہ میں ایک بہن اور میرے چاربھائی ہیں اور ابو میرے شراب کے عادی ہیں انکو تو اکثر نشے میں یہ بھی نہیں یاد رہتا تھا کہ میں انکی بیٹی ہوں اور میری امی مجھ سے سارا دن گھر کا کام کرواتی تھیں کہ میں تھک کے چور ہو جاتی تھی مجھے پڑھنے کا بہت شوق تھا مگر میری امی نے گھر کے کاموں کی وجہ سے میری پڑھائی بھی چھڑوا دی تھی اور مجھے گھر سے بھی بلکل باہر جانے کی اجازت نہیں تھی یہاں تک کہ کسی ہمسایے کے گھر تک بھی نہیں جانے دیتے تھے انہوں نے میری زندگی کا دائرہ بہت ہی زیادہ تنگ کر رکھا تھا اور مجھے مار اور گالیاں بھی بہت پڑتی تھیں اس نے بتایا کہ میرے خاندان والے لڑکیوں کے رشتے بھی صرف خاندان کے ہی اندر کرتے ہیں چاہے لڑکا بڑا ہو چھوٹا ہو یا  اچھا ہو یا برا

 

 

 

اس نے بتایا کہ میرے گھر والوں نے بھی میرا رشتہ میری خالہ کے بیٹے کے ساتھ طے کر رکھا ہے جو کہ مجھ سے عمر میں بھی بڑا ہے اور اسکی بھی عادتیں میرے باپ کی طرح اچھی نہیں ہیں تو پھر میں آخر ایک دن ان سب باتوں سے تنگ آ کر گھر سے بھاگنے کا فیصلہ کر لیا اور پھر میں لاہور پہنچ گئی اور اس آدمی کے ہاتھ آ گئی اب تم میری مدد کرو اور مجھے یہاں سے نکالو جیسے تیسے کر کے وہ لڑکا اب اس لڑکی کو وہاں سے نکال کر اپنے گھر مانسہرہ لے گیا ہے میں یہ سب واقعہ سننے کے بعد یہ سوچتی ہوں کہ ماں باپ کا یہ بھی روپ ہو سکتا ہے خیر ایسے بہت سے واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں میں سوچتی ہوں کہ وہ تو لڑکی ذات ہے اگر وہ کسی غلط انسان کے ہاتھ چلی جاتی تو کیا ہوتا اسکا اگر وہ کسی غلط جگہ پر پہنچا دی جاتی تو اسکی ساری زندگی تباہ و برباد ہو جانی تھی اور پھر اس سب کا زمہ دار آخر کون ہوتا ،اسکے ماں باپ کا غلط رویہ

 

 

 

 

میں یہ نہیں جانتی کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ مگر خدارا ماں پاب اپنے بچوں پر اتنی بھی سختی اور برا سلوک نہ کریں کہ بچے بچیاں ایسے قدم اٹھانے پر مجبور ہو جایئں مجھے نہیں پتا کہ اب اس لڑکی کا کیا ہوگا اور اسکا انے والا وقت کیسا ہوگا مگر میری تو خدا سے یہی دعا ہے اس کے لئے بہتریاں فرماے اور کسی بھی بچی کے ساتھ ایسا نہ ہو اس لڑکی کے ایسا کرنے سے نہ صرف اسکو اتنی مصیبتوں اور پریشانیوں کا سمنا کرنا پڑا بلکے اسکے ایسا کرنے سے اسکے ماں باپ اور خاندان والوں کی اس معاشرے میں کیا عزت رہ گئی اس لئے بچوں کے ساتھ انسانوں والوں سلوک کریں نہ کہ جانوروں والا کیوں کے ہر انسان کی برداشت کی ایک حد ہوتی ہے اور جب برداشت ختم ہو جاتی ہے تو اکثر بہت سے فیصلے نہ صرف غلط بلکے بہت نقصان دہ بھی ہو جاتے ہیں

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160