پیار ، دل لگی اور عشق

Posted on at


پیار ، دل لگی اور عشق

کہتے ہیں کے انسان کا دل ایک بچے کی مانند ہوتا ہے جو دیکھتا ہے اسی کی تمنا کرتا ہے اسے ہی مانگتا ہے . اسے ہی حاصل کرنے کی کوسش کرتا ہے زد کرتا ہے اگر اسے وہ چیز نہ ملے تو خفا بھی ہو جاتا ہے اداس رہتا ہے . یعنی کے ہمارے دل اور بچے میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے . لیکن ان تین چیزوں میں بہت فرق ہوتا ہے یعنی کے پیار ، دل لگی اور عشق ایک دوسرے سے مختلف ہیں ہو سکتا ہے کہ کو سمجھنے والا انہیں ایک ہی سمجھتا ہو لیکن ان میں بہت فرق ہوتا ہے. انسان کو پیارکسی بھی چیز سے ہو سکتا ہے وہ کوئی بھی چیز بھی ہو سکتی ہے اور کوئی انسان بھی پیار کو ہم دلچسپی بھی کہیں تو کچھ غلط نہ ہو گا . کیوں کے جب کسی چیز میں انسان کی دلچسپی پیدا ہو جائے تو اسے وہ چیز اچھی لگنی شروع ہو جاتی ہے . اور ہو سکتا ہے کے آھستہ آہستہ یہ دلچسپی یا تو پیار میں تبدیل ہو جائے یا پھر ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے کیوں کے ہر چیز وقت کے ساتھ اپنا معیار کھو دیتی ہے .

اسی طرح اگر ہم دل لگی کی بات کریں تو یہ خاص کر پیار ہی ہوتا ہے لیکن یہ انسانوں سے کیا جاتا ہے والدین کو اپنے بچوں سے پیار ہوتا ہے دل لگی بھی ہوتی ہے اسی طرح دوستو میں بھی پیار ہوتا ہے پیار انسان کو اس سے ہی ہوتا ہے جو اس کے دل کو اچھا لگے جس کا دکھ درد اپنا دکھ درد لگے . اسے اداس دیکھ کر انسان خود بھی اداس ہو جائے .

لیکن سب سے مختلف ہوتا ہے انسان کا عشق کرنا کسی سے یہ خطرناک بھی ہوتا ہے کیوں کے اس میں انسان جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے . عشق کی بھی دو اقسام ہوتی ہے جن میں ہم ایک عشق حقیقی کہتے ہیں جو خالصتان الله کی ذات سے کیا جاتا ہے انسان جب اس سے عشق کرتا ہے تو وہ دنیا کی ہر چیز سے غافل ہو جاتا ہے پھر اسے کسی چیز کا کوئی مقصد نہیں رہتا ہے بس اپنے رب کی ذات کی فکر رہتی ہے کے کوئی ایسا کام نہ ہو جائے جس سے وہ ناراض ہو جائے . انسان کو ہمیشہ ہی اسی ذات سے عشق کرنا چاہیے جو اس کی حقدار بھی ہے اس کے بعد جو عشق انسان کسی دوسرے انسان سے کر بیٹھتا ہے اسے ہم عشق مجازی کہتے ہیں یہ بھی عشق کی انتہا ہوتی ہے کے انسان کسی انسان کے بنا جی نہ سکے بس ہر وقت اسی کا خیال رہے . اسی کی خوشی ہر چیز سے عزیز ہو جس کے ایک اشارے پر انسان اپنی جان تک کی قربانی دینے کو تیار ہو جائے . اسے ہی عشق کہتے ہیں اور یہ پیار اور دل لگی یہ بہت آگے ہوتا ہے اس کا مقام بھی ان سب سے افضل ہوتا ہے یہ صرف اور صرف ایک ہی انسان سے ہوتا ہے اور زندگی میں ایک ہی بار ہوتا ہے .

If you have missed any of my previous articles, you can find them on my personal page:http://www.filmannex.com/usman-ali

Please follow me on Twitter @Usmanali7255, connect on Facebook at Usman ali and subscribe to my page. :-)

Written By : USMAN ALI

 



About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160