حسن کا نکھار

Posted on at



اسکن کیئر اور بیوٹی کی دنیا میں روزانہ نت نئے برانڈز مارکیٹ میں آتے رھتے ہیں۔ ھر طرف ایسی کریموں کا طوفان سا برپا ھے۔ ھربل، نیچرل، پیور غرض کئی ناموں کی کریمیں بازار میں سجی نظر آتی ہیں۔


ایک ایسی جگہ جہاں نانی دادی کے بتائے ھوئے نسخوں کو مقبولیت رھی ھے وہاں لوگوں کو اس بات پر قائل کرنا کہ وہ بالکل ویسی ھی تیار پروڈکٹس بازار سے خرید سکتے ہیں بہت مشکل کام ھے۔ کیونکہ  جڑی بوٹیوں سے علاج پر یقین تو پہلے سے قائم ھے۔ لوگوں کی اکثریت جڑی بوٹیوں سے حسن کو نکھارتی چلی آرھی ھے۔



بازار میں ملنے والی ھربل پروڈکٹس گھریلو پیمانے پر تیار ھونے والی پروڈکٹس سے کہیں زیادہ مہنگی پڑتی ہیں۔ اور پھر یہ بھی نہیں پتہ ھوتا کہ ان میں واقعی قدرتی جڑی بوٹیاں شامل ہیں یا نہیں۔ اگر ہیں بھی تو کتنی مقدار میں۔ ایسی پروڈکٹس بنانے والی کمپنیاں پیسہ کمانے کے چکر میں لگی ھوئی ہیں۔



اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں درخت، پودے اور مختلف جڑی بوٹیاں قدرتی طور پر وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ ھم آپکو چند ایسی ھربل مصنوعات کے بارے میں بتاتے ہیں جو بازاری مصنوعات کے مقابلے میں زیادہ پر اثر ھوتی ہیں۔ اور بازار کی نسبت بہت سستی بھی پڑتی ہیں۔


سکن کو ٹائٹ کرنے کے لئے ملتانی مٹی بہترین چیز ھے۔ چہرے پر جو تناؤ ملتانی مٹی کے استعمال سے پیدا ھوتا ھے وہ کسی اور چیز سے نہیں ھو سکتا۔ آئلی سکن والوں کے لئے بھی یہ مفید چیز ھے یہ جلد سے اضافی چکنائی کو جذب کرتی ھے۔ ملتانی مٹی کے ڈلے پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں اور اسے پانی میں حل کر کے چہرے پر لگائیں۔



چہرے کی چمک کو بحال کرنے کے لئے تھوڑا سا دھی لے کر اس میں لیمن جوس، اورنج جوس اور ایپل جوس مکس کرلیں یہ لوشن سا بن جائے گا۔ اس لوشن کو فیس پر اپلائی کریں، یہ چہرے کی چمک کے لئے بے حد مفید چیز ھے۔



بیسن میں پانی یا دودھ ملا کر پیسٹ بنایئں اس سے منہ دھوئیں۔ صابن بالکل استعمال نہ کریں۔ اس سے چہرے کے کیل مہاسے بھی دور ھوتے ہیں اور یہ چہرے کی صفائی بھی کرتا ھے۔


یہ ٹوٹکے استعمال کر کے آپ اپنے پیسے بچا کر قدرتی حسن حاصل کر سکتے ہیں۔


                                                                                                      



About the author

160