(ٹماٹر کے چاول (حیدرآبادی ڈش

Posted on at


خوش رنگ اور خوش ذائقہ چاولوں کی یہ ڈش جو ٹماٹر اور پسی ہوئی لال مرچ کے امتزاج سے بنائی جاتی ہے حیدر آباد دکن کے پنسد یدہ ترین کھانوں میں شمار ہوتی ہے۔



اجزا۶:


چاول ایک کپ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ،ٹماٹر دو عدد بڑے ٹکروں میں کاٹ لیں،ہری مر چیں ثابت دو عدد،لیموں ایک عدد، آئل ایک کھانے کا چمچہ ،نمک حسب ذائقہ۔







ترکیب:


چاولوں کو ابال کر نتھاریں اور ایک طرف رکھ دیں اب ایک پتیلی میں آئل گرم اور اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک پکائیں۔پھر اس میں نمک ،پسی لال مرچ اور ہری مرچیں شامل کریں۔ اس کے بعد ثابت ٹماٹر شامل کریں اور مزید چند منٹ تک پکائیں۔ اب چاول شامل کریںاور تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں۔ پھر ڈھکن سے ڈھانپ کر دھیمی آنچ پر اس وقت تک رکھیں جب تک کہ چاول اچھی طرح دم پر نہ آجائیں۔ آخر میں لیموں کا رس شامل کریں اور گرم گرم کھانے کے لئے پیش کریں۔



About the author

160