غیرت کا تقاضا تو یہ ہے

Posted on at


میں کوئی سیاست دان نی ہوں نہ ہی اس چیز کو پسند کرتا ہوں ہان لیکن ان چیزوں میں دلچسپی رکھتا ہوں کیوں کہ جب جب بھی کوئی خبر سامنے آتی ہے یا کوئی رپورٹ پڑھنے میں ملتی ہے تو ایک بار خون گرم ہو جاتا ہے دل چاہتا ہے کے میرے پاس اتنی پاور آ جائے کے کچھ بہتر کر سکوں لیکن کیا کروں ایک رائیٹر ہونے کی بنا پر بس یہی کر سکتا ہوں اپنا سارا غصہ اسی قلم کی مدد سے ہی نکلنا پڑتا ہے .



آپ سب کو ہی پتا ہے کے ہمارا ملک ان تمام مسلم ممالک میں سے واحد ہے جسے الله پاک نے ایٹمی طاقت سے نوازا ہے . لیکن اس سب کے باوجود بھی دشمن عناصر ہم سے جو چاھتے ہیں منواتے ہیں ان کے بنا ڈرائیور کے جہاز ہمارے ملک کی ہوا میں دندناتے پھرتے ہیں اور جب اور جہاں چاھتے ہیں حملہ کرتے ہیں جی ہان میں ڈرون حملوں کی ہی بات کر رہا ہوں جو ایک چھوٹے سے ملک سے شروع کے گئے جس میں بہانہ اس چیز کو بنایا گیا کے ٩ ١١ کا جو حادثہ ان کے ساتھ پیش آیا تھا وہ اسی ملک کے ماسٹر مند لوگوں نے کیا تھا جس کی وجہ سے اس وقت پاکستان سے ہوائی ایئر بیس لی گئی اور پاکستان میں کراچی کے راستے وہ اپنا سب کچھ لا آنے اور جانے لگے . ایک مہینے بعد ہی انہو نے کہ دیا کہ افغانستان میں ہم نے فاتح حاصل کر لی لیکن جب کچھ ہی وقت کے بعد جب انہو نے جنگ شروع کی تو امریکیوں کو اپنی فوج واپس لے جانی پڑی کیوں کے جب ان کے فوجیوں کی تابوت بند لاشیں ان تک پہنچی تو وہ گھبرا گئے .



مشرف کے دور میں ان حملوں کی تعداد کافی کم تھی لیکن شروع اس نے ہی کرواے تھے لیکن اس کے بعد اس کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا جس کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا اور اب تک بھگت رہے ہیں کیوں کے اس کے بعد سرد جنگ شروع ہو گئی  پکستانہ میں مختلف مقامات پر خود کش حملے شروع ہو گئے ، نہ صرف مقامات مارکیٹوں پر بلکہ آہستہ آہستہ یہ مسجدوں ، مندروں ، نماز کا اوقات میں ، کسی کے جنازے میں اس طرح پاکستان نے ہزاروں جانوں سے ہاتھ دھویا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہمیں معاشی طور پر جو نقصان ہوا اس کا اندازہ لگانا ہی مشکل ہے .



یہ تو تھا سب پچھلی باتیں لیکن ان سب میں ہمارا بھی تو کوئی حق بنتا ہے ہمارا بھی کوئی فرض ہے جب بھی کہا جاتا ہے کے ان جہازوں کو مار گرایا جائے تو کہا جاتا ہے کے ہمارے پاس ایسی طاقت نہیں ہے ٹیکنالوجی نہیں ہے لیکن حال میں ہی جب ہندوستان کا ایک ایسا جہاز پاکستان کی سرزمین پر آیا تھا تو اسے تو اسی لمحے مر گرایا تھا تو پھر انھیں کیوں نہیں ایک ایٹمی پاور ہونے کے باوجود بھی یہ سب کیوں بس ایک امداد کی وجہ سے ؟؟ یہ تو ہماری غیرت کا تقاضا نہ تھا ہماری غیرت کا تقاضا تو یہ تھا کے ہر غلط اٹھنے والی نظر ہر ایسی آنکھ نوچ لی جاتی تھی تو پھر اب کیوں یہ سب ؟؟ کیا یہی ہے ہمارا غیرت کا تقاضا ؟؟




About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160