شقیقہ ، آدھے سر کا درد

Posted on at


 شقیقہ ، آدھے سر کا درد 



 


سر میں درد کی کبھی کبھار ہونے والی تکلیف تقریبا سبھی کو ہوتی ہے۔ اور اس کا علاج معمولی تدابیر سے ہو جاتا ہے۔ مثلا سردیوں میں درد ہو تو دار چینی یا ادرک کی چاہے سے فاہدہ ہو جاتا ہے۔ گرمیوں میں ٹھنڈی چیزوں شربت وغیرہ، کا استعمال یا ٹھنڈے پانی سے غسل کرنا ہی کافی ہوتا ہے۔ لیکن درد کی اس عام تکلیف یا آدھے سر کے درد میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ شقیقہ ، جسے آدھے سر کا درد بھی کہتے ہیں ، انگریزی میں مگرائن کہلاتا ہے۔ اور معمولی تدابیر سے دور نہیں ہوتا۔ اس درد کی تکلیف بڑی ہی پچیدہ ہے اور اس کے کئ پہلو کیفیات اور اسباب ہیں۔ ہہی وجہ ہے کہ یہ ابھی تک ایک طبی گتھی بنا ہوا ہے اور اس سلسلے میں تحقیق ہو رہی ہے۔ اس کی کئ دوائیں تیار ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کوہی بھی اس کا قطعی علاج نہیں، اس لیے علاج کی تلاش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔



شقیقہ کی تکلیف کا مریض کی نفسیاتی کہفیت یا خاندانی عوامل، ڈپرہشن اور فکر و تشویش سے بھی تعلق ہوتا ہے۔ میگریں کے مریضوں کے مطابق یہ درد سر میں درد کی تکلیف سے بلکل جدا تکلیف ہوتی ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس کی شدت اور مدت اکثر اوقات عام درد سے زیادہ ہوتی ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس کی شدت انسان کو مفلوج اور ناکارہ بنا دیتی ہے، جس کی وجہ سے کام ہ علاوہ سماجی تعلقات خراب ہوتے ہیں۔ بیویوں کو شوہروں اور بچوں کو والدین سے بجا توجہی کی شکایت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ شقیقہ کے درد میں متلی کی کہفیت ہو جاتی ہے۔ بینائی پر فرق پڑ جاتا ہے۔ آنکھوں کے سامنے بجلی کے کوندھے دیکھاہی دیتے ہیں۔ اور جھنھلاٹ تکلیف دہ ہو جاتی ہے۔ بعض مریضوں کو آنکھوں کے سامنے چنگاریاں سی اڑتی نظر آتی ہیں۔ اور بعض کو آواز اور روشنی برداشت نہیں ہوتی ہے، اور کانوں میں آوازیں آتی ہیں۔ اور بعض کو آنکھوں کے سامنے سیاہ دھبہ دیکھاہی دہتا ہے۔



اس مرض میں خود مریض کو اپنی کہفیت کے علاوہ اس بات کا اندازہ کرنا چاہیے کہ کن چیزوں سے اسے یہ درد ہوتا ہے، مثلا مغربی ملکوں کے بعد خود ہمارے ہاں بھی کافی ، چاکلیٹ کوکو اور کولا مشروبات کا استعمال ایک اہم سبب ہے۔ مشاہدہ یہ ہے کہ، دور حاضر کی ناقص غزاہیں، بازار کے کھانے، شہروں کا شور و غل ، ماحول کی آلودگی ، زہنی دبائواور نید کی کمی آہم اسباب ہیں۔


Best Photo-editing service 


 



About the author

Khanbaba

Abdulbasit is the blogger and seo expert and made several blogs on Blogger Platform,and worked for several other bloggers. Eg: ehowbloggers etc. And now he is working on filmannex.. Abdulbasit is also ethical hacker and pen-tester. He has also done a job for different groups named as LOLSec 2,Pakistan cyber…

Subscribe 0
160