پریشانی سے دامن چھڑا کر پر سکون نیند کا لطف اٹھائیے

Posted on at


 

ہم میں سے زیادہ تر لوگ پریشانی یا مایوسی کے عالم میں نیند کو راحت وسکون حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں لیکن بعض دفعہ نیند بھی ہمین مطلوبہ ٓرام نہیں پہنچا پاتی ہے بے آرام نیند جس مین ڈروانے خواب کا آنا سونے میں مشکل یا بے خوابی شامل ہے موجودہ دور کا بہت اہم مسئلہ ہے اکثر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نیند کے مسائل کو دو حصوں ممیں تقسیم کیا جاسکتا ہے بے آرام اور غیر تازگی بخش نیند اور سونے کے دوران ہمارا غیر معمولی رویہ ، غیر تازگی بخش نیند ہمارے خراٹوں کی عادت کے نتیجہ بھی ہو سکتی ہے جو رفتہ رفتہ دم گھٹنے یعنی آکسیجن کی کمی اور نیند مین بھی خلل کے مسئلے میں ڈھل سکتی ہے ایسے خلل بہت مختصر وقت کے لیے پیدا ہو سکتے ہیں اور شائد بیدار ہونے پر آپ کو یہ خلل یاد بھی نہ آئیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ جسم کو پر سکون نیند پہچانے کی خوبی ختم کر دیتے ہیں

 

دوسرا مسئلہ خواب میں چلنا اور اسکو حقیقت سمجھ کر رد عمل ظاہر کرنا ہے نیند میں چلنے کے دوران لوگوں سے بہت سے افعال سرزد ہو تے ہیں جن میں گھر سے نکل جانا بھی شامل ہے جسکے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں اگر آپ خواب دیکھ رہے ہوں اور ایسے میں کوئی گھر کا فرد آپکا تکیہ ٹھیک کرے تو وہ بھی آپ خواب میں دیکھ لیں گے یا اگر کوئی آپ پر خواب مین حملہ کرتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کے ساتھ سویا ہو کوئی بھی فرد آپ کی  جوابی کاروائی کا نشانہ بن سکتا ہےانتہائی صورت میں یہ بھی ممکن ہے کہ آپ مختلف کمروں تک اسکا تعاقب کریں اور اسے مارنے کی کوشش کریں

ڈاکٹروں کے مطابق ڈراونے خواب کبھی نہ کبھی ہر ایک کی نیند حرام کر سکتے ہیں کیونکہ ہم سبکو کبھی نہ کبھی کسی ایسی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ہمارے لا شعور پر شدید اثرات مرتب کرتی ہے اور ہمارا دماغ انکو خواب کی شکل میں پیش کر دیتا ہے ا سکا یہ مطلب نہیں کہ ہم نفسیاتی مریض بن چکے ہیں

نیند کے مسائل سے دوچارافراد کے لیے مفید مشورہ یہ ہے کہ اگر آپ کو نیند نہ آرہی ہو تو اٹھ کر ہلکی پھلکی چہل قدمی کرلیں بستر کو پر سکون نیند کے لیے استعمال کریں نیند کی فکر میں ہلکان ہونے کے لیے نہیں جب نیند آجائے تو پھر بستر پر لیٹ کر نہ ٹی وی دیکھیں اور نہ مطالعہ کریں بلکہ سو جائیں اور خواب آور گولیوں سے دور ہی رہا جائے تو بہت اچھا ہے ۔    

    



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160