گھریلو نسخوں سے حفاظت حسن کی حصّہ دوئم

Posted on at


لوشن فیرنسس کے لئے
 یہ لوشن نہایت ہی مفید اور اہم ہے چہرے کے نکھار کے لئے.اس کے لئے استمعال ہونے والی چیزیں ہیں.روغن زیتون ،زعفران لیموں اور کا عرق.سب سے پہلے.لیموں کا عرق زعفران اور روغن زیتون کو ملا  لے،اور کسی  بھی چیز میں اسے محفوظ کر لیں اس کے بعد استمال کریں رنگ سرخ اور سفید ہو جائے گا.


ابٹن کا استمعال.
لڑکیوں کے چہرے  پی مجود بال اور روئیں چہرے کی خوبصورت کو کم کر دیتی ہیں.جس کے دور کرنے کے لئے ابٹن انتہائ کامیاب اور اہم ہے.اور ابٹن کے استمعال کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کے یہ ہر قسم کے داغ دھبے چھائیاں اور کیل مہاسے اور جھریاں ختم کرنے میں مدد دیتا ہے.اور جسم اور چہرہ خوبصورت اور ملایم رکھنے میں مدد دیتا ہے.اس کے لئے چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے.سو گرام گیہوں کا آٹا،ایک کھانے کا چمچ ہلدی.ایک کھانے کا چمچ سنترے کے چھلکے.ایک کھانے کا چمچ صندل سفید.اب ان سب اشیا کو ایک جگہ رکھ کر پیس لیں اور پھر آتے میں ملا دیں .اور حل کرنے کے بعد اس مواد کو کھلے منہ ولی شیشی میں ڈال کر رکھ دیں.اور روز ابٹن لگانے کے لئے روزانہ تھوڑا سا ابٹن دودھ اور پانی میں.میں ملا لیں.اور چکنائی کے لئے تھوڑا تیل شامل کر لیں .اس ابٹن سے مساج کریں ہفتے میں کم از کم دو بار..یہ رنگ نکھارنے کے لئے خالص قدرتی طریقہ ہے اور چند ہی دنوں میں فرق محسوس ہو جائے گا اور رنگت نکھارنے لگے گی


کولڈ کریم کا استمعال.
کولڈ کریم سردیوں میں بہت زیادہ مفید ہوتی ہے کیونکے چہرہ خشک ہو جاتا ہے اور یہ کافی حد تک رنگت نکھارنے میں بھی کردار ادا کرتی ہے.
اشیا.
شہر کی مکھی کا موم دو کپ.

گلاب کا عرق اچھی قسم کا ١/٢ کپ.

بادام کا روغن ٣٥٠ گرام.

دو کھانے کے چمچ سہاگہ .

اور آخر میں چمچ آدھا گلاب کی خوشبو،اب روغن بادام کو برتن میں ہلکی آنچ پر پگھلا لیں.اور دوسرے برتن میں عرق گلاب کے ساتھ سہاگ گرم کر لیں.اب ان دونوں چیزوں کو احتیات سے چولہے سے اتار کر آپس میں اچھی طرح مکس کر دن.اور ٹھنڈا کر کے محفوظ کر لیں.اب آپکی کولڈ کریم تیار ہے جو کے سردی اور رنگت نکھارنے کے لئے نہایت اہم اور مفید ہے جو کے میں خود بھی استمعال کر چکی ہوں.



About the author

mehwish-hayat

my name is mehwish hayat and i am using filmannex for sharing my thinking and views with others & i like to write about social issues..

Subscribe 0
160