میری فلم اینکس کی داستان (حصہ پنجم)

Posted on at


مجھے میرے گیمز کھیلنے کے تجرنے نے فلم اینکس پر بہت فائدہ دیا ۔ جیسے ہی میرا بز سکور 72 ہوا تو ساتھ مجھے روز کے پیسے بھی کافی زیادہ ملنے لگے۔ چنانچہ اپریل کا مہینہ میرے لیے فلم اینکس پر کام کرنے کے دوران سب سے بہترین مہینہ تھا۔ میرا بز سکور جب 72 ہوا تو میں نے خوشی خوشی 40 سے 50 اور گیم ویڈیو اپلوڈ کر دیں جنہوں نے میرا بز اور زیادہ کیا۔ پہلے تو 72 سے 79 ہوا ۔ پھر فلم اینکس والوں کی پالیسی درمیان میں آگئی اور سب کا تین تین پوائنٹ کم کر کے میرا بز سکور 76 کر دیا۔ میں نے اس کے بعد مزید کچھ ویڈیو اپلوڈ کیں۔

کچھ دن تک میرا بز سکور 76 اور 75 کے درمیان ہی رکا رہا اور مجھے روز کے کافی زیادہ پیسے ملنے لگے۔ فلم اینکس پر جب ویڈیو آن لائن ہو جائے تو تب اس کے نمبر ملتے ہیں۔ جب تک ویڈیو انڈر ریوو رہتی ہے تو ہم اس کے زریعے اپنی انفلوئنس زیادہ کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ ویڈیو آن لائن ہونے سے پہلے ہمارے بز کو کوئی خاصا فائدہ نہیں دیتی۔ بس کافی دن گزر گئے لیکن میری ویڈیو آن لائن نہیں ہوئی۔ تو میں پریشان ہوا کہ کہیں یہ ویڈیو بند نہ ہوجائیں ۔

قریب 10 دن بعد میری جب ساری ویڈیو آن لائن ہوگئی تو میرا بز سکور بھی پہلی بار 84 ہوا۔ اس دن مجھے پیسے بھی بہت زیادہ ملے۔ لیکن میرے لیے حیرانگی اور افسوس کی بات یہ تھی کہ اگلے ہی دن میرا بز سکور پورے 33 پوائنٹ کم ہو کر 51 کر دیا گیا۔ اور میں پاکستان میں دوسرے نمبر سے چھٹے پر آگیا۔ یہ مئی کے ماہ کے شروع کے دن تھے جب ایسا ہوا۔ مطلب کے قریب کوئی 10 یا 15 مئی تھا جب میرے ساتھ ایسا ہوا۔ مجھے بہت پریشانی ہوئی کہ اتنے کام کرنے کے باوجود ایسا کیوں ہو گیا ہے۔ اس بات سے مجھے ایک فلم کا نام یاد آگیا کہ "کبھی خوشی کبھی غم" یعنی کے فلم اینکس بھی میرے لیے اس فلم کی طرح ہوگئی تھی جس پر کبھی بز سکور زیادہ ہوتا تو خوشی ملتی اور بز سکور کے  گرتے ہی ڈھیر سارا غم۔

پہلے میں سمجھا کہ شاید ویڈیو چیک ہو رہی ہیں اس لیے بز سکور کم ہوا ہے لیکن جلد ہی مجھے پتہ چلا کہ اس بار مستقل طور پر بز سکور کم ہوچکا ہے۔ آپ خود ہی سوچو جس بندے کا بز 75 سے اوپر پورا مہینہ رہے اور ایک جھٹکے میں 51 پر آجائے تو بندے کو کتنا افسوس ہو۔ پھر میں نے مزید ویڈیو اپلوڈ کر کے اس گرتے ہوئے بز کو سنبھالنے کا سوچا لیکن جلد ہی مجھے پتہ چلا کہ اب ویڈیو کہ بھی اس طرح نمبر نہیں ملیں گے جیسے پہلے ملتے تھے۔ مطلب آپ یوں سمجھ لو کہ میں ایک ڈائریکٹر تھا اور میری فلمز ہٹ ہوتے ہوتے فلاپ ہونا شروع ہوگئیں اور میں ایک ناکام ڈائریکیٹر بن گیا۔ اس مسئلے کا حل تو یہی تھا کہ میں اسی وقت مضمون لکھنے شروع کر دیتا لیکن اتنے بڑے جھٹکے کے بعد کام کرنے کا بھی کوئی خاصا دل نہیں کرتا تھا۔ اس وقت ایک فائدہ یہ تھا کہ فلم اینکس کا مین صفحہ کھول کر جب میں سب لوگوں کے بلاگز اور موویز کو بز کرتا تو میری شئیرنگ زیادہ ہوتی جس کی وجہ سے میرا بز سکور آہستہ آہستہ گرتا۔ ساتھ ساتھ میں روز 2 سے 4 ویڈیو اس امید میں اپلوڈ کر دیتا کہ شاید ان سے استعفادہ ملے لیکن میں غلط تھا اور مجھے گیم ویڈیو نے اب کوئی فائدہ نہ دیا۔ اس طرح مئی کے مہینے کے آخر میں میرا بزسکور آہستہ آہستہ گرتے گرتے 48 تک آگیا۔



About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160