(غذا کے انتخاب میں گوگل آپ کی مدد کرے گا (حصہ اول

Posted on at


گوگل کے سرچ انجن سائٹ پر ایک نئے ٹول کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی مدد سے استعمال کنندگان مختلف غذائوں کا باہمی تقابل کرسکیں گے۔ اسی کے ساتھ انہیں ان غذائوں میں موجود غذائیت بخش اجزا کی مقدار اور دیگر معلومات بھی مل جائیں گی۔



یہ ٹول اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اگر استعمال کنندہ کسی دو غذائوں کے نام ٹائپ کرے گا اور ان کے درمیان مقابلہ لکھ دے تو ان کے سامنے ایک چارٹ کھل جائے گا جس میں پہلو بہ پہلو ان دونوں غذائوں کے اجزا کا تقابل کیا گیا ہوگا۔



اس ٹول کے ذریعے مختلف تیار غذائوں کے بارے میں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ انہیں کس طرح تیار کیا گیا ہے اور ان میں کیا کیا چیزیں شامل کی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ ‘‘شکر قند کا بھرتا بمقابلہ آلو کا بھرتا’’ ٹائپ کریں تو یہ سائٹ آپ کو دکھائے گی کہ فی 100 گرام شکر میں 4.2 شکر ہوتی ہے


 



جبکہ اتنی ہی مقدار میں آلو کے بھرتے میں شکر کی مقدار 0.5 گرام ہوتی ہے اسی طرح اگر فہرست کو نیچے تک دیکھیں تو اس میں پوٹاشیم، کیلشیم اور وٹامن اے کی مقدار کے لحاظ سے شکر قند کا بھرتا آلو کے بھرتے پر کہیں زیادہ حادی ہے۔ یعنی شکر قند میں آلو کی نسبت زیادہ غذائیتیں ہوتی ہیں۔



About the author

160