اپنا موبائل بیچنے سے پہلے یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

Posted on at


پراگ (نیوز ڈیسک) موبائل فون سے ذاتی نوعیت کی تصاویر لینا اور ویڈیو بنانا معمول کی بات ہے اور ضرورت کے وقت انہیں ڈیلیٹ (DELETE) بھی کردیا جاتا ہے مگر ایک تازہ تحقیق نے یہ تشویشناک انکشاف کردیا ہے کہ ڈیلیٹ کرنے کے باوجود یہ تصاویر اور ویڈیو آپ کے فون سے ختم نہیں ہوتی ہیں اور انہیں باآسانی آپ کے فون سے نکال کر دیکھا جاسکتا ہے۔

اندھیرے میں موبائل فون کے استعمال کا خوفناک نتیجہ

یہ تحقیق انٹرنیٹ سیکیورٹی کی مشہور کمپنی ایواسٹ (Avast) نے کی ہے۔ سائنسدانوں نے اس بات کو ثابت کرنے کیلئے 20 عدد استعمال شدہ اینڈرائڈ موبائل فون حاصل کئے اور پھر عام دستیاب سافٹ ویئر FTK Imager اور اسی طرح کے دیگر سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے ان موبائل فونز سے وہ سارا ڈیٹا نکال لیا جو ان کے مالکان اپنے طورپر ڈیلیٹ کرکے مطمئن ہوچکے تھے۔سائنسدانوں نے معلوم کیا کہ ان فونز کے مالکان نے Delet All اور Reset کے آپشن کو استعمال کرکے اپنی تصویریں اور ویڈیوز ڈیلیٹ کی تھیں کیونکہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس طریقہ سے ڈیٹا ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتا ہے۔ تحقیق کاروں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 20 عدد موبائل فونز سے کل 40000 تصاویر، 750 عورتوں کی فحش اور قابل اعتراض تصاویر اور 250 مردوں کی فحش اور قابل اعتراض تصاویر شامل تھیں۔

موبائل کا کمال ،22 سالہ لڑکی 65 سالہ شخص سے شادی کیلئے خانیوال پہنچ گئی

اس کے علاوہ ان موبائل فونز پر انٹرنیٹ کا جو استعمال ہوا تھا اس کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئیں، جبکہ 750 ای میل اور 250 لوگوں کے فون نمبر بھی برآمد ہوئے۔ اس تحقیق نے دنیا بھر کے موبائل فون صارفین کو اس پریشانی میں مبتلا کردیا ہے کہ ان کی تصاویر، ویڈیو اور دیگر ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے باوجود فون میں موجود رہتے ہیں۔ ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ اگر آپ اپنا ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے بعد اس کی جگہ کوئی بھی اور ڈیٹا سٹور کردیں یہاں تک کہ میموری فل ہوجائے تو اس صورت میں قوی امید ہے کہ ڈیلیٹ کردہ ڈیٹا دوبارہ نہیں مل سکے گا۔


TAGS:


About the author

160