لوگ بلاگ لکھنے کو اتنا مشکل کیوں سمجھتے ہیں؟

Posted on at

This post is also available in:

 فلم اینکس پر یا اسکے علاوہ کئی لوگ  یہ سمجھتے ہیں کہ بلاگ لکھنا ایک بہت مشکل کام ھے۔لیکن میں ان سے متفق نہیں ھوں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ لکھنا ایک ھنر ھے ۔اور اسے وقت کیساتھ سیکھا جاسکتا ھے  مگر آپ کو اس بارے میں ایک کوشش ضرور کرنی چاھیۓ۔۔ایک مشہور کہاوت ھیکہ کام سے کام آتا ھے۔۔اور یہی چیز لکھنے میں بھی  مؤثر ھوتی ھے۔ااپ پہلی کوشش میں ایک بالکل ٹھیک  بلاگ نہیں  لکھ سکیں گے۔مگر دوسری کوشش اور اسکے بعد سے آپ کی لکھنے کی صلاحیت بہتر ھوتی جائیگی۔

 

لکھنا ھماری سوچ اور خیالات کی عکاسی کرتا ھے جو ہم لوگوں میں اور اپنے اردگرد کی روزانہ کی زندگی میں دیکھتے ہیں۔سکول میں ایک استاد بچوں کی مختلف مضامیں جیسے میرا سکول ،میرا ملک ،اور میرا استاد پر مضمون لکھنے میں مدد کرتا ھے۔اگر ہم پہلی جماعت کے کسی بچے کا مضمون پڑھیں تو ہم یقیناْ ھنسیں گے لیکن بچے نے اسکو اپنی سوچ اور عقل کے حساب سے لکھا ھے۔اسی طرح عمر کیساتھ ساتھ اسکی لکھنے کی صلاحیت بہت زیادہ بہتر ھو جائیگی۔ ھر عقل و شعور والا اور پڑھا لکھا شخص اپنے خیالات کو  لکھنے میں  ندل سکتا ھے۔اور ایک عام انسان کی لکھنے کی مثال  ایک خط ھے جو وہ اپنے محبوب یا دوست کو لکھتا ھے۔یا  ایک درخواست جو نوکری یا سکالر شپ کیلۓ لکھتا ھے۔ 

 

 کئی لوگ انگریزی میں لکھنے سے کتراتے ہیں گرائمر اور سپیلنگ کی غلطیوں کی وجہ سے۔ مگر اس ماڈرن دنیا میں ہر کوئی بھی  اپنے احساسات کو اپنی قومی یا مادری زبان میں  بیان کر سکتا ھے،۔کئی لوگ مشغلہ   کیطور پر ڈائری لکھتے ہیں لوگ اپنی زاتی ڈائری میں اپنی یادداشت کیلۓ اہم واقعات درج کرتے ہیں۔

بلاگ بھی بالکل اسی طرح ھے۔صرف ایک فرق  یہ کہ بلاگ کو کافی سارے کوگ پڑھیں گے اور ڈائری کو صرف آپ یا آپ کے قریبی دوست پڑھیں گے۔ آپ نے صرف اس ڈر سے چھٹکارا پا نا ھے کہ لوگ آپ کے لکھے ہوۓ خیالات  کے بارے میں کیا سوچیں گے۔۔

بہت سارے لوگوں کے بہت سی چیزوں کیلۓ مختلف خیالات ھوتے ہیں ۔لوگ یہ جاننا چاھتے ہیں کہ آپ سوسائٹی ۔۔،نیچر اور کلچر وغیرہ کے بارے میں کیا سوچ رکھتے ہیں۔مثال کیطور پر ایک شخص یہ سوچتا ھیکہ انرجی حاصل کرنے کا سب سے بہتر زریعہ پانی ھے اور وہ اس بارے میں ایک کتاب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتا ھے۔مگر دوسرا شخص یہ خیال کرتا ہیکہ انرجی حاصل کرنے کا سب سے بہتر طریقہ سورج  سے ھے۔مگر وہ اپنے خیالات کو کتاب کی صورت میں لکھنے سے خوف زدہ ھے اسکا مطلب یہ کہ لوگ اسکے خیالات کو نہ جان سکیں گے۔

اس لیۓ اپنے خوف سے نجات پائیں اور لکھنا شروع کریں۔پہلے اپنی زبان میں اسکو لکھیں پھر انگریزی میں لکھنے کی کوشش کریں۔جب آپ کچھ لکھنے کیلۓ بیٹھیں گے تو آپ کے دماغ میں آئیڈیے آنے شروع ھو جائیں گے۔
مجھے یقین ہیکہ  ایک دن آپ فلم اینکس کے اچھے بلاگرز میں سے ھوں گے۔

 

 



About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160