بیٹی

Posted on at


ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے جب ان کی شادی ہوتی ہے کے ان کے گھر ایک اولاد ہو اسی کے ساتھ ہی ان کی یہ بھی خواہش ہوتی ہے کے وہ اولاد ان کے گھر بیٹا ہو جو بڑا ہونے کے بعد ان کا سہارا بنے . کچھ کی یہ خواہش پوری ہوتی ہے اور ان کے گھر میں بیٹا پیدا ہوتا ہے ہارو طرف خوشی منائی جاتی ہے سب سے زیادہ خوش اس کے ماں باپ ہوتے ہیں لیکن یہ بات کون جانتا ہے کے یہی بچا بڑا ہونے کے بعد اپنے ماں باپ کو بھول جائے گا ان کا سہارا بننا تو دور انھیں ہی گھر سے نکال دے گا یا انھیں نکال دے گا یا خود گھر سے نکل جائے گا . یہ تو ہے سب قسمت کی بات کے ان کا بیٹا کیا کرتا ہے .



لیکن اپنی بات ہو گی بیٹی پر اگر بیٹا خدا کی نعمت ہے تو بیٹی بھی کوئی زحمت نہیں ہے وہ بھی خدا کی رحمت ہے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ نعمت کو نعمت سمجھا جائے اور رحمت کو ہم زحمت سمجھیں. وہ عورت بہت ہی خوش قسمت ہے کے جس کے گھر میں پہلی اولاد بیٹی ہو .



بیٹیاں جو ہر دکھ سکھ میں ماں کا بھی سہارا بنیں اور باپ کا بھی اگر گھر میں بھائی کو کوئی دکھ ہو تو اس کا بھی دکھ درد کم کریں . اور جب شادی کے قبل ہوں تو بنا کسی پچ تاش کے باپ کی عزت کی خاطر وہ جس کے ہاتھ میں ان کا ہاتھ تھما دے وہ چپ چاپ چلی جایں . تو پھر ہم اتنے سنگ دل کیوں کے ہیں ان معصوم کلیوں کو زحمت سمجھیں . اولاد دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہے جو بھی نواز دے . اور جسے چاہے ایک دے اور جسے چاہے دونوں سے محروم رکھے .



میری یہ خواہش ہو گی کے میری شادی کے بعد پہلی اولاد بیٹی ہی ہو.



About the author

SaimFillmannex

i am umair and interested about lab work. and also do the job as a writer on film annex.

Subscribe 0
160