!......انوکھی صلاحیتیں

Posted on at


!....انوکھی صلاحیتیں

 


آج میں بات کرنے جا رہی ہوں انوکھی صلاحیتوں کی ویسے تو خدا نے تمام ہی انسانوں کو بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہوا ہے ایسا نہیں ہے کہ کوئی بھی انسان صلاحیتوں سے محروم ہے مگر ہر انسان کے پاس کچھ انوکھی صلاحیتیں ہوتی ہیں جو ایک کر سکتا ہے وہ دوسرا نہیں جو دوسرا کر سکتا ہے وہ تیسرا نہیں بس اسی طرح سے ہر کوئی مختلف صلاحیتوں کا مالک ہے

 

 

 

 

جیسا کہ مجے آج بھی یاد ہے جب میں پانچوی کلاس میں پڑھتی تھی تو میرے ٹیوشن سینٹر میں ایک لڑکا تھا جو کہ میری ہی کلاس میں پڑھتا تھا وہ چاہے اور کسی مضمون میں اچھے نمبر لے یا نہ لے مگر ریاضی کے مضمون میں ہمیشہ بہت اچھے نمبر لیتا تھا اور میرا ریاضی بہت ہی زیادہ خراب تھا ایسا نہیں ہے کہ وہ دنیا کا پہلا یا آخری ہی ایسا انسان تھا جو کہ ریاضی میں بہت اچھا تھا ایسے بے شمار اور بھی طالبات ہیں

 

 

 

 

میں اکثر سوچتی ہوں کہ ہر چیز خدا کی طرف سے انسان کو دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہوتی ہے اسی طرح میں جب اکثر ٹی وی دیکھتی ہوں تو وہاں بہت سے ایسے شوز لگتے ہیں کہ جہاں چھوٹے چھوٹے بچے ایسا ڈانس کر رہے ہوتے ہیں کہ عقل ہی دھنک رہ جاتی ہے سب دیکھ کر ایک تین یا چار سال کا بچا ایسا ڈانس کر رہا ہوتا ہے کہ وہ اپنا پورا جسم ہی کہیں کا کہیں لے جاتا ہے جیسے کہ وہ کسی ربڑ کا بنا ہو میں تو دیکھ کر ہی حیران رہ جاتی ہوں ایسا کرنا تو دور کی بات وہ اتنا کچھ یاد کیسے رکھ لیتے ہیں اپنے چھوٹے چھوٹے ذہنوں میں

 

 

 

اسی طرح میں بہت مرتبہ سرکس کے لوگوں کو بھی دیکھا ہے جیسے کے وہ لوگ اپنی جانوں پر کھیلتے ہیں آگ پانی اور بہت سی مختلف چیزوں سے کرتب کرتے ہیں کیا یہ ہر انسان کر سکتا ہے میرے خیال سے تو بلکل بھی نہیں ایسا صرف کچھ ایسا ہی لوگ کر سکتے ہیں جنکے پاس خدا کی دی ہوئی انوکھی صلاحیتیں ہیں اب اگر ہمارے پاکستانی سنگرز کو ہی دیکھا جاۓ تو وہ لوگ کس قدر خوبصورت اور سریلی آوازوں کے مالک ہیں سب کے سب اور ان لوگوں کو سنا بھی بہت اچھا لگتا ہے اور موڈ بھی اچھا خاصا بدل جاتا ہے اب ان لوگوں کے برعکس اگر ہم لوگ گائیں چلیں میں اپنی ہی مثال لے لیتی ہوں تو کیا میں ایسی آواز میں گا سکتی ہوں بلکل بھی نہیں میں تو شاہد اپنی آواز سن کر ہی پریشان ہو جاؤں اور موڈ اچھا ہونے کی بجے مزید خراب ہو جاۓ

 

 

 

وہ کہتے ہیں نہ جسکا کام اسی کو ساجھے میں اکثر لوگوں کے زبان سے سنتی ہوں کہ کسی کو بھی بول دیتے ہیں فلاں شحص بہت نالائق اور نکما ہے وہ تو کچھ نہیں کر سکتا مگر میں بہت سے ایسے لوگ اپنی زندگی میں دیکھیں ہیں کہ وہی اگے جاکر کسی نہ کسی اچھے مقام پر فاہز ہو جاتے ہیں کہتے ہیں نہ کہ خدا کی بنائی ہوئی کوئی بھی چیز اس کائنات میں بیکار اور بے مطلب نہیں ہے اور پھر انسان تو بہت دور کی بات ہے اور میں اس بات کو مانتی ہوں کہ ہر انسان مختلف صلاحتیوں سے بھرپور ہے

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160