پرہیزی غزائیں جو موٹاپے میں اضافے کا سبب بنتی ہیں

Posted on at


اکثر اوقات لوگوں کو پتا نہیں ہوتا کہ جو غزا وہ استعمال کر رہے ہیں اس میں کتنی مقدار میں کیلوریز موجود ہیں- لوگ بہت سی غزاوں کا ہلکا پھلکا سمجھ کر کھاتے رہتے ہیں جو کہ اصل میں موٹاپے میں اضافے کا سب سے پڑا سبب بنتی ہیں- اس لیے اس بات کا علم ھونا ضروری ہے کہ آپ کو پتا ہو کہ آپ کی روزمرہ غزا کے اندر کتنی کیلوریز موجود ہیں- جب کھبی آپ مارکیٹ سے کچھ کھانے کی اشیا خریدیں اس بات کا ضرور دھیان رکھیں کہ آپ کو اس کے کیلوری چارٹ کا مطالعہ کیا ہے- خاص طور پر وہ لوگ جو اپنا وزب کم کرنا چاہتے ہیں اس کے بارے میں مکمل معلومات ہونی چاہیے


یہاں ہم ان چند غزاوں کا ذکر کریں گے جن کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ ہلکی پھلکی اور صحت مند غزا ہے مگر درحقیقت یہ کیلوریز سے بھرپور ہوتی ہے


:سلاد


سلاد کے تصور سے بہت سارے لوگوں جے ذہین میں یہ بات آتی ہے کہ سلاد کھانے سے وہ اپنا وزن یقینی طور پر کم کر پائیں گے- اس بات کے اندر سچائی بھی موجود ہے کہ کچا سلاد بہت مفید ہے یہاں تک کے سلاد کے اندر زیتون کا تیل ملا کر استعمال کیا جائے تو کوئی حرج نہیں، اسکے بہت صحت مندانہ پہلو ہیں- جب سلاد کو کریم میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ رشین سلاد اور چیز کے ساتھ تو اس کے اندر کیلوریز کی مقدار بہت بڑھ جاتی ہے- اس طرح کے سلاد فائدے کی بجائے نقصان زیادہ کرتا ہے اور وزن بڑھاتا ہے


:سوپ، یخنی یا شوربہ


ہم سے ہر کوئی جو ڈائیٹنگ یا وزن کم کرنے کی کوشش کرتا ہے اسے سوپ اس سلسلے میں بہترین غزا لگتا ہے یہ بات بلکل سچ ہے کہ خالص سوپ کے اندر وزن کو کم کرنے کی طاقت ہوتی ہے مگر سوپ کی چند اقسام ایسی بھی ہیں جو کہ چربی اور کیلوریز سے بھرپور ہوتی ہیں- مثال کے طور پر اگر آپ سوپ میں کریم یا نشاستہ  شامل کرلیں گے تو با نسبت وزن کم کرنے کے اس کے اندر موجود کیلوریز آپ کے وزن کو اور زیادہ بڑھا دیں گے- اس لیے ہمیشہ سوپ کریم کے بنا استعمال کریں اور اگر آپ وزن کم کرنے کوشش میں مصروف ہیں تو یہ بات ذہین نشین کر لیں کہ ہمیشہ سبزیوں کا سوپ استعمال کریں


:گرینولابارز


ہم اکثر گرینولابارز کو کھانا پسند کرتے ہیں اور یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ بہت صحت مند اور فائدہ مند غزا ہیں مگر اصل میں یہ بھورے چاولوں اور بھوری پیسٹری پر مشتمل ہوتے ہان جن کے اندر بہت زیادہ چربی اور کیلوریز ہوتی ہیں اس مناسبت سے جو لوگ ناشتے میں انکا استعمال کرتے ہیں وہ زیادہ چینی اور کیلوریز استعمال کر رہی ہوتے ہیں


:دہی


دہی ایک اور ایسی پرہیزی غزا ہے جو کہ آپ کے وزن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے بند ڈبے کا دہی بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے مگر یہ صحت کے لئے فائدہ مند نہیں ہوتا کیونکہ اس کے اندر کیلشیم اور پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں- اگر آپ دہی استعمال کرنے چاہتے ہیں تو بند ڈبے والے دہی کی بجائے خلا خر میں بنا ہوتا ہے، جس کے اندر کیمیائی اجزاء موجود نہیں ہوتے اور وہ آپ کی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے


اس کے علاوہ بھی بہت ساری غزائیں ہیں جیسا کہ جوس، ڈائیٹ سوڈا، پاپ کارن اور خشک میوہ جات یہ سب استعمال کرنے سے آپ کا وزن بڑھ جاتا ہے- اس جے علاوہ آپ کو چاہیے کہ آپ آپ جو بھی غزا کھائیں اس کے اندر موجود کیلوریز ضرور دیکھ لیا کریں


Written By: Khurram Shehzad



About the author

DarkSparrow

Well..... Leave it ....

Subscribe 0
160