ملتان کے مشہور چوک حصہ دوم

Posted on at


چو ک شاہ عباس بی سی جی چوک کہ مغرب میں ہے اس چوک کو چوک شاہ عباس اس لیے کہتے ہیں کہ یہاں پر شیعہ کی اہم امام بارگاہ اس لیے اس چوک کو شاہ عباس چوک کہتے ہیں اس چوچوک سے مغرب کی طرف ٹمبر مارکیٹ اور غلہ گودام موڑ ہے  اس کے مشرق میں ملتان ڈوثزن کی سب سے بڑی غلہ منڈی ہے جس میں دور



 


دراز اور گاؤں سے لوگ اپنی ضرورت کے مطابق اشیاء خوردنوش خریدتے ہیں  اس چوک سے شمال کی جانب لال کرتی کا دربار ہے اور اس روڈ بر بروکرز کی بہت زیادہ دکانیں ہیں اس چوک سے جنوب کی طرف سورج کنڈ روڈ ہے جو کہ کافی پرانا روڈ ہے.



اس چوک پر بھی بہت سی دکانیں ہیں جن میں گارمنٹس کی دکانیں ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اور ڈرنک کارنرز ہیں اس چوک پر کافی بنک بھی ہیں جن میں لوگ اپنے کاروبا ر کا لین دین کرتے ہیں جس میں سمٹ بنک یو بی ایل بنک ایم سی بی بنک  واقع ہیں



ڈبل پھاٹک چوک شاہ عباس کے مغرب میں ہے اس چوک کا پرانا نام کہار منڈی تھا کیونکہ اس جگہ پر ابھی بھی بہت زیادہ کمہار ہیں جو کہ کچے برتن وغیرہ بناتے ان کو کمہار کہتے ہیں اس لیے اس کو کمہار منڈی کہتے ہیں اس چوک سے جنوب کی طرف پرانا شجاع آباد روڈ ہے اس چوک سے شمال کی طرف سے ایک



 


روڈ آتا ہے جو کہ یہاں سے ریلوے اسٹیشن کی طرف جاتا ہے اس چوک کے مشرق میں ولایت آباد نمبر ایک اور ولا یت آباد نمبر دو کالونی ہے اس چوک پر بٹ والے کا سوہن حلوہ اور بٹ جی کی دودھ جلیبی بہت مشہور ہے  اس چوک پر سبزی کی منی منڈی بھی ہے اور یہاں پر ایک سو ئیٹس شاپ ہے اس کی مھٹائی بہت مشہور ہے




About the author

160