پاکستان میں تباہ کن زلزلہ

Posted on at


پاکستان میں جو تباہ کن زلزلہ آیا تھا یہ ۲۰۰۵ کی بات ہے یہ زلزلہ پاکسان کا سب سے بڑا زلزلہ ثابت ہوا میں اس وقت آٹھویں کلاس میں گورنمنٹ ہائی سکول حامد پور کنورہ ملتان  میں زیر تعلیم تھا میں حسب معمول صبح آٹھا روزہ رکھا اور نماز اور قرآن پاک کی تلاوت کی اور گھر واپس آگیا یہ سردیوں کے دن پھر میں تیار ہوا اور سائیکل پر سکول کی طرف چلا پڑا سکول میں تقریبا آٹھ بجے پہچ گیا تھا 



سکول کی اسمبلی سوا آٹھ بجے شروع ہوئی اور پندرہ منٹ بعد ختم ہوگی اور ہم سب اپنی اپنی کلاسوں میں چلے گے ہمارا پہلا پیریڈ انگلش کا ہوتا ہے جو کہ ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگیا اس مضمون کو ہمیں سر عبدالرحیم



 


صاحب پڑھتے تھے تقریبا آٹھ بج کر اور اکاون منٹ پر ہماری کلاس روم کا تالا ہلا اور بہت زور سے ہلا اس کو کوئی بھی نہیں ہلا رہا تھا



 


اسی دوران ہمارے ایک استاد یسین صاحب ایمرجنسی کی صورت میں اندر داخل ہوے اور ہمیں جلدی سے کہا کہ زلزلہ آرہا تو فوری طور پر کلاس روم سے باہر نکل جاوں ہم سب دوست کلاس روم سے باہت آگے اور تقریبا جب اسس کے جھٹکے روکے



تو ہم لوگ کلاس روم میں واپس آگے اور خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمارے سکول میں کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا پھر ہم لوگ اپنی سٹڈی میں مصروف ہو گے چھٹی ہو ئی تو گھر جا کر ٹیلی ویژن پر دیکھا تو کشمیر بالاکوٹ مانسہرہ ایبٹ آباد اور اس طرف کے بہت سے شہروں میں اس زلزلے سے بہت زیادہ تباہی



 


ہوئی تھی حتی کہ اسلام آباد میں ایک بیس منزلہ عمارت زمین بوس ہوگی تھی اور اس زلزلے میں تقریبا پچاس ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوے تھے اور تقریبا دو لاکھ کے قریب زخمی ہوے تھے



About the author

160