(غذا کے انتخاب میں گوگل آپ کی مدد کرے گا (حصہ دوئم

Posted on at


اس سائٹ کے نیچے ایک مینو ہے جس میں اگر آپ پورشن اور تیاری کت طریقے تبدیل کر دیں یا اس میں کوئی اضافہ کریںتو معلوم ہوگا کہ اس سے ان غذائوں میں چکنائی یا شکر کی مقدار میں بھی تبدیلی ہوجائے گی۔



مثال کے طور پر اگر آپ آلوکے بھرتے کی تیاری کے طریقے کو تبدیل کرکے اس میں دودھ اور مارجرین کا اضافہ کر دیں تو چکنائی کی مقدار 4.7 گرام تک بڑھ جائے گی اور اگر آپ یہ بھرتا دودھ اور مکھن ملا کر بنائیں تو چکنائی کی مقدار 5 گرام ہوجائے گی۔



اس ٹول کو آپ کسی بھی دو اشیا کے درمیان تقابل کے لئے استعمال کرسکتے ہیں مثلاً پیزا بمقابلہ پائی یا سیب بمقابلہ انگور آپ چاہیں تو دو مختلف گروپوں سے تعلق رکھنے والی غذائوں کا بھی باہم مقابلہ کرسکتے ہیں مثلاً گوشت بمقابلہ انگور۔



یہ ٹول امریکا کے محکمہ زراعت سے لی گئی غذائی معلومات کی مدد سے تیار کیا گیا ہےاور گوگل کی اصل نیوٹریشن سرچ ٹول کی کامیابی کے بعد نصب کیا گیا ہے۔ ابتدائی سرچ ٹول مئی 2013 میں جاری کیا گیا تھا۔ اس کی مدد سے کئی لوگ غذائیتوں کے بارے میں سرچ کر رہے ہیں۔




About the author

160