سری (شوگراں) (آؤ پاکستان کی سیر کریں

Posted on at


شوگراں سے پائے جاتے ہوئے سری کے دلکش اور موہ لینے والے مناظر کا مقام سطح سمندر سے تقریباََ 8500 فٹ بلند ہے یہ پائے کے بغل میں ہے۔ بالاکوٹ سے سری کا فاصلہ تقریباََ 38 کلومیٹرلمبا ہے شوگراں سے اس کا فاصلہ پانچ کلومیٹر ہے بالاکوٹ سے آپ جیپ ، کار ، ویگن کے ذریعے یہاں پہنچ سکتنے ہیں جبکہ شوگراں اور پائے سے پیدل بھی آپ یہاں آسکتے ہیں۔ بالاکوٹ سے یہاں تکے کی مسافت ڈیڑھ گھنٹے کی ہے شوگراں سے صرف آدھ گھنٹے کی مسافت ہے۔

سری کا پورا علاقہ انتہائی سر سبز اور اونچے پہاڑی علاقوں کی سر زمین ہے۔ سری کا علاقہ غیرآباد ہے مگر شوگراں کے قریب ہونے کی وجہ سے لوگ شوگراں میں ہی قیام کرتے ہیں۔ سری کی سیاحت کا لطف اٹھانا ہو تو شوگراں سے پیدل جائیں اپنے ساتھ ٹیپ ریکارڈر بلکہ آج کل تو موبائل ہی کافی ہیں ، کھانے پینے کا سامان اور کیمپنگ ساتھ لے کر جائیں۔ کیونکہ بارش کا بالکل پتہ نہیں چلتاہے۔ سری کا علاقہ غیر آباد ہونے کی وجہ سے یہاں پر ضرورت کی اشیاء بالکل دستیاب نہیں ہیں۔ ضرورت کی تمام اشیاء شوگراں سے مل جاتی ہیں اس لیے جو لوگ سری کے خوبصورت رعنائیوں کا لطف اٹھانا چاہیں وہ اپنے ساتھ کھانے پینے کا سامان لے کر جائیں۔

سری میں ایک ریسٹ ہاؤس بھی ہے۔ لوگ بعض دفعہ تھوڑی دیر کے لیے یہاں قیام کر لیتے ہیں۔مگر پھر اس کی حسن و جمالیاتی کیفیت میں مبتلا ہو کر پائے کی طرف چلے جاتے ہیں۔ سری میں اونچے اونچے درخت اس علاقے کو پُرکشش بناتے ہیں شوگراں کی ساخت کا رخ سری اور پائے پہنچ کر ہی مکمل ہوتا ہے۔ سری سے آپ پیدل پائے جا سکتے ہیں بل کھاتے ہوئے راستے سر سبز اونچے اونچے میدان اس علاقے کو اس قدر دلکش بنا دیتے ہیں کہ انسان کا واپس آنے کو دل نہیں کرتا ہے۔

سری ایک بہت ہی خوبصورت اور سر سبز ہل اسٹیشن ہے موسم کی آنکھ مچولی یہاں کی خوبصورتی کو مزید نکھار دیتی ہے۔ جاڑے میں سخت سردی اور گرمیوں کے موسم میں یہاں کا موسم بہت ہی خوبصورت اور خوشگوار ہوات ہے ٹھنڈی ٹھندی ہوائیں بادلوں کی ٹکڑیاں اور سورج کی کرنیں بہت ہو خوبصورت سماں پیدا کرتی ہیں۔ سری کا علاقہشوگراں کا ایک حصہ ہے یہ علاقہ بہت سرسبز اور خوبصورت ہے یہ پائے اور شوگراں کا قلب ہے۔ سری کے علاقے کے نظارے سیاحوں کے دل موہ لیتے ہیں۔ یہاں کا موسم تو بہت ہی خوبصورت اور دل کش ہوتا ہے۔ سیاحتی نقطہ نظر سے سری شوگراں کی سیاحت کا نقطہ عروج ہے شوگراں کی سیاحت پر آئے ہوئے لوگ فوراََ ہی سری کے حسین نظاروں کو دیکھنے کے یے بے قرار ہو جاتے ہیں۔ تھکاوٹ سے فارغ ہوتے ہی لوگ سری کی طرف روانہ ہو جاتے ہیں۔ کافی تعدا د میں لوگ پیدل سفر کرتے ہیں سفر کے دوران راستے کے خوبصورت قدرتی مناظر آنکھوں کو ایک عجیب سکون دیتے ہیں سارا راستہ خوبصورت لمحات کی یاد میں سمٹنے میں گزر جاتا ہے اور آدمی سری پہنچ جاتا ہے ۔ سری کا ریسٹ ہاؤس اس سرسبز مخمل قالین میں بہت خوبصورت لگتالوگ زیادہ سے زیادہ وقت سری کی سیاحت میں گزارتے ہیں۔ اور پھری سری کی انمول یادیں لیے پائے کی طرف رخ کرتے ہیں۔ اور پائے شوگراں کے کندھے ہیں۔

 

 

 



About the author

160