رمضان کا چاند کسی کو نظر نہیں آتا

Posted on at


ہمارے ملک میں ہر سال چاند دیکھ کر ہی روزہ رکھا جاتا ہے ،خاص طور پر ہمارے ہریپور میں اور چاند دیکھ کر ہی عید بھی منائی جاتی ہے لیکن پچھلے کچھ عرصہ سے ایسا ہو رہا ہے کہ اگر رمضان کا چاند نظر آ بھی جاۓ تو کہا جاتا ہے کہ نظر نہیں آیا کیوں کہ انھیں بھوکھا رہنا پڑھتا ہے اور بہت سی برائیوں سے بچنا پڑھتا ہے



اور اگر بات کی جاۓ عید کے چاند کی تو وہ نظر آیئے یا نا آیئے لوگ اور مفتی حضرات اسے ڈھونڈھ ہی نکالتے ہیں عید کا چاند بہت ہی خوشی سے تلاش کیا جاتا ہے اور دن گن گن کر گزارے جاتے ہیں کہ کب نظر آیئے گا عید کا چاند اور لوگ انتیس روزہ کی افطاری بھی ٹھیک طرح سے نہیں کرتے اور نماز بھی مغرب کی چھوڑ کر عید کا چاند دیکھنے میں لگ جاتے ہیں اور نظر آیئے یا نا آیئے گولیاں چلا کر خوشی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں جب انھیں پتہ چلتا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا اور عید نہیں ہے تو ایک بہت بڑا بوجھ سمجھ کر کہتے ہیں کہ اف کل پھر روزہ رکھنا پڑھے گا




وہ جب ایسا کہتے ہیں تو اس بات پر اللہ کتنا ناراض ہوتا ہے یہ اسے یا کسی کو بھی نہیں معلوم کہ اللہ نے یہ ماہ جو رمضان کا ہے اس وجہ سے ہمہیں نصیب کیا ہے کہ اس میں ہمارے جو سال کے گناہ ہیں اور پورا سال جو ہمارے جسم میں طرح طرح کی بیماریاں ہیں ان کو ختم کرنے پرہیز گاری کا اور قران کی تلاوت کے لئے نصیب کیا ہے ہم پورا سال طرح طرح کی چیزیں کھاتے ہیں لیکن اس ماہ میں اللہ نے اتنی برقت اور رحمت رکھی ہے کہ اس ماہ میں ہر کسی کا دستر خوان طرح طرح کی چیزوں سے بھرا ہوا ہوتا ہے اس ماہ میں جسم سے ہر بیماری کو اللہ دور فرما دیتا ہے



آپ سب نے بھی دیکھا ہوگا کہ اس ماہ میں جو شخص روزہ رکھتا ہے اور اللہ کی عبادت کرتا ہے وہ ماہ کے آخر میں اطمینان اور سکون میں ہوتا ہے اسے کوئی پشتوا نہیں ہوتا اور جو شخص ٹھیک طرح سے عبادت نہیں کرتا اور روزہ نہیں رکھتا اس شخص پر اللہ کی لعنت برستی ہے اور وہ ہر وقت اسی پشتاوے میں رہتا ہے کہ کاش میں بھی روزے رکھتا اور آج میں بھی اسی طرح خوش ہوتا کہ جس طرح ایک روزہ دار سکون اور اطمینان میں ہے اس لئے روزہ بھی رکھیں اور اللہ کی عبادت بھی کریں اور قران کی تلاوت بھی کریں کیا پتہ اگلے سال ہم زندہ بھی رہیں یا نا رہیں کیا پتہ اگلے سال کی روزے ہمارے نصیب میں بھی ہوں یا نا ہوں اس لیے روزہ بلکل بھی نہ چھوڑیں اور اس سے بھی بڑی بات کہ روزہ کی حالت میں غصہ بلکل نہ کریں کسی کو بھی گالی نہ دیں بس اپنی عبادت کریں اور اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کریں الله ہم سب کو رمضان کے پورے روزے اور عبادت کرنے کی توفیق دے امین



 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160