!....بچت بازار سستے بھی اور ...اچھے بھی

Posted on at


!....بچت بازار سستے بھی اور ......اچھے بھی 

 


آج کل مہنگائی کا راج ہے ہر جگہ پر یہ بات تو ہر کوئی جانتا ہے ایسے میں بچت بازار لگاۓ جاتے ہیں جو کہ سستے بھی ہوتے ہیں اور اچھے بھی ویسے تو باہر کے ممالک میں بھی ایسے بازار اکثر لگاۓ جاتے ہیں جہاں پر چیزیں آدھی قیمت میں سیل کی جاتی ہیں وہ چیزیں برینڈڈ بھی ہوتی ہیں اور استعمال بھی کی گئی ہوتی ہیں مگر پھر بھی وہ اتنی اچھی حالت میں ہوتی ہیں کہ انکو خریدا جا سکتا ہے اگر یہی چیزیں نئی اور برینڈ میں خریدی جایں تو ہمیں بہت زیادہ مہنگی ملتی ہیں اور انکی قیمت بھی پوری ادا کرنی پڑتی ہے مگر اس طرح ان بازاروں سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ہمیں وہی چیزیں آدھی قیمت میں اور سستی مل جاتی ہیں اس طرح سے یہ چیزیں وہ لوگ بھی خرید لتے ہیں جو انکی پوری قیمت ادا نہیں کر سکتے

 

 

 

شوپنگ ایک ایسی چیز ہے کہ جس کے بغیر خواتین رہ ہی نہیں سکتی ہیں اور شوپنگ کرنا ہر عورت کا جنون ہوتا ہے چاہے وہ شوپنگ سستی ہو یا مہنگی یا پھر ونڈو شوپنگ ہی کیوں نہ ہو خواتین کو تو ہر حال میں شوپنگ کرنی ہی ہوتی ہے تو اس بات کو لے کر اکثر شوہر بھی پریشان ہو جاتے ہیں کیونکہ آج کے دور میں مہنگائی پہلے ہی اپنے عروج پر ہے روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرنا ہی بہت زیادہ مشکل ہو چکا ہے تو ایسے میں خواتین کی شوپنگ اور بھی پریشانی کی وجہ بنتی ہے کچھ خواتین صرف اور صرف برینڈ کے پیچھے بھاگتی ہیں چاہے وہ چیز پہنے ہوئے اچھی لگے یا نہ لگے مگر میرے تو خیال سے یہ دیکھنا چاہئے کہ چیز پہنی ہوئی اچھی لگے گی یا نہیں اور اس کے ساتھ ساتھ چیز کی کوالٹی کو بھی دیکھنا چاہئے

 

 

 

بچت بازار ایک تو سستے پڑتے ہیں اور دوسرا وہاں سے ہر چیز تھوڑی سستے داموں مل جاتی ہے خواتین تو شوپنگ کرنے میں ماہر ہوتی ہی ہیں مگر کچھ مرد حضرات بھی شوپنگ میں خواتین سے پیچھے نہیں ہیں کچھ مردوں کی پسند واقع میں ہی بہت زیادہ اچھی ہوتی ہیں چیزوں کے ماملے میں ان سستے بازاروں میں خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات بھی جاتے ہیں تاکہ وہ شوپنگ میں اپنی بیویوں کی کچھ مدد بھی کر سکیں اور انکی جیب پر تھوڑا بوجھ بھی کم پڑے ان سستے بازاروں نے انسان کی زندگی کو تھوڑا آسان بنا دیا ہے ان بازاروں میں جیولری ،کپڑے ،بیگ ،جوتے ،ڈیکوریشن پیس ،اور ضروریات زندگی کی ہر چیز ملتی ہے جیولری تو ایسی چیز ہے کہ اسکو دیکھنے لگو تو پھر سمجھ میں ہی نہیں آتا کیا لیں اور کیا نہیں اور دل کرتا ہے کہ پوری دکان ہی گھر اٹھا کر لے جایں مگر جیب اسکی اجازت نہیں دیتی ویسے بھی خواتین اور لڑکیاں جیولری کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں کیونکہ سونا تو پہنا اب انسان کے بس کی بات نہیں رہی

 

 

 

اسکے علاوہ جوتے بھی بہت اچھے اور مناسب قیمت میں مل جاتے ہیں ان بازاروں سے اور بیگ بھی بہت زیادہ استعمال کی جانے والی چیز ہے اسکے علاوہ ڈیکوریشن کی چیزیں بھی ان بازاروں سے ملتی ہیں جن سے ہم اپنے گھروں کو اور بھی زیادہ خوبصورت بناتے ہیں ان چیزوں کے استعمال سے جو کہ دیکھنے میں بھی بہت اچھی لگتی ہیں کپڑے ،جوتے ،جیولری .بیگ ،ان سب چیزوں کے علاوہ ان بازاروں سے کھانے پینے کی اشیاء بھی ملتی ہیں مناسب قیمت پر اب جیسے کہ رمضان مبارک بھی انے والا ہے تو ان بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء بھی مل جایئں گی آدھی اور کم قیمت میں تاکہ غریب انسان بھی ان سستے بازاروں کا روح کر سکے

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160