روزہ

Posted on at



اسلامی عبادات میں ایک نہایت ہی اہم عبادت ہے مسلمانوں کے لئے، جس کا نام روزہ ہے. ایک اور اہم عبادت جس کا نام زکواة ہے، جیسے ایک مسلمان اپنے مال کی زکواة کی ادائیگی کرتا ہے ہر سال بلکل اسی طرح روزے کو الله رب العزت نے ہر سال روزے کے لئے ایک مہینہ کو مقرر فرما کر اس عبادت کو دنیا کے تمام اہل ایمان کے لئے فرض کا درجہ دے دیا. اس ماہ مبارک کو رمضان کہا جاتا ہے. چنانچہ الله پاک ارشاد فرماتا ہے


اے اہل ایمان ! تم پر روزوں کو فرض کر دیا گیا جیسے کہ تم سے اگلے لوگوں پر فرض کیے گئے، تاکہ تم بن جو پرہیزگار اور یہ دن ہیں محض گنتی کے


یہاں ہمیں اب واضح طور پر سبق ملتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے مہینے کے روزوں کو مسلمانوں کے لئے فرض عبادت قرار دے دیا گیا ہے رب العالمین کی جانب سے


رمضان المبارک کا مہینہ اسلامی مہینوں میں نواں مہینہ ہے. اسلامی مفسرین کا اس بارے میں خیال ہے کہ مہینوں کے نام موسم کے مطابق رکھے گئے ہیں. موسم بہار میں آنے والے مہینے کا نام ربیع الاول، سردی میں آنے والے مہینے کا نام جمادی الاول اور اسی طرح سے گرمی کے میں جو مہینہ آتا ہے اسکا نام رمضان المبارک رکھا گیا. یہ رمض سے مشتق ہے. رمض کے معنی ہیں گرمی کے یا جلنے کے. جیسا کہ اس موسم میں مسلمان بھوک اور پیاس کی تپش کو برداشت کرتا ہے اور یہ کہ یہ مہینہ مسلمان کے تمام گناہوں کو جلا دیتا ہے


نبئ اکرم صل الله علیہ وسلم نے شعبان کے آخری دنوں میں صحابہ اکرام کو ایک خطبہ دیا تاکہ آنے والی نسلیں اس کو سنیں، اس پر توجہ دیں اور ساتھ ہی رمضان المبارک کی بےشمار نعمتوں اور برکتوں سے مالا مال ہوں. اس خطبہ کو سیدنا سلمان فارسی رضی الله عنہ کچھ اس طریقے سے روایت کرتے ہیں


اے لوگوں ! تحقیق ہے کہ ایک بہت سے عظیم مہینہ تمہارے پاس آ گیا ہے، جو بہت عظمت و برکت والا ہے. بےشک اس مہینے کی صرف ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے، الله رب العزت نے اہل ایمان (تم پر) اس مہینے کے روزے فرض کر دیے ہے اور اس مہینے کی راتوں کو کھڑا ہونا بہت افضل ہے، جس مؤمن نے اس ماہ رمضان المبارک میں الله تعالیٰ کی قربت کو حاصل کرنے کے لئے کوئی نیکی سرانجام دی تو اس کا اجر/ثواب باقی عام دنوں ستر فرض ادا کرنے کے برابر کر دیا جاتا ہے اور یہ ماہ مبارک صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنّت ہے اور یہ ماہ مبارک باہمی ہمدردی کا مہینہ ہے اور الله تعالیٰ  اس مہینے میں خاص طور پر مسلمانوں کا رزق بڑھا دیتا ہے. جو مؤمن اس ماہ میں کسی روزہ دار کو روزہ افطار کراۓ گا تو اس کے گناہوں کو بخش دیا جاۓ گا اور جہنم کی آگ سے اسکو دور کر دیا جاۓ گا. افطار جو کراۓ گا اسکو روزہ دار کے ثواب ملے گا، روزہ دار کے اجر و ثواب میں کوئی کمی واقع نہ ہو گی



روزہ محض بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں، بلکہ یہ نفس کے تزکیہ اور دل کی طہارت کا نام ہے. روزے کے ذریعے انسان صبر و قناعت پسندی کی طرف مائل ہو جاتا ہے، روزہ انسانوں سے اس بات کا بھی تقاضا کرتا ہے کہ کہ روزے کے دوران ان تمام امور سے پرہیز کیا جاۓ جو اس کے منافی ہیں. جھوٹ، غیبت، مکر و فریب، بددیانتی، دھوکہ دہی اور چغل خوری کے ساتھ ساتھ غلط قسم کے تخیلات کی اجازت بھی روزہ نہیں دیتا. گویا روزہ صرف معدے کا امتحان نہیں بلکہ آنکھ، کان، زبان اور ہاتھ بھی روزے کی آزمائش کے طلبگار ہیں


الله تعالیٰ اور اس کے رسول صل الله علیہ وسلم سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ جب بھی ماہ رمضان پائیں تو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ اس ماہ کے روزے رکھیں. خشوع و خضوع  کے ساتھ دن رات عبادت میں مصروف رہ کر قربت الہی حاصل کریں. الله تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ حسب توفیق غم خواری کریں اور اس کے ہی شکر گزار بندے بن کر اسکی خوشنودی کا سامان پیدا کریں


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post


میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ


اگلے بلاگ تک کے لئے اجازت چاہوں گا


الله حافظ


دعا کا طالب


زوہیب شامی 


    



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160