رمضان المبارک کی آمد

Posted on at


جیسا کے آپ سب کو پتا ہے کہ رمضان کی آمد آمد ہے ہر مسلمان کے لئے یہ ایک خوشی کا موقع ہے کے اسے ایک بار پھر اسے یہ مہینہ ملا ہمارے قمری مہینوں میں اس کا نواں نمبر ہے اور اس مہینے میں ثواب کے لئے دروازے کھول دیا جاتے ہیں الله کی ذات فرماتی ہے کہ ہے کوئی مجھ سے رحمت مانگنے والا ، ہے کوئی جس کی میں مغفرت کروں ، ہے کوئی طلب گار اپنے پچھلے گناھوں کی معافی کا کے میں اس کے تمام گناہ معاف کر دوں .



پھر اس مہینے میں کسی بھی ایک نیکی کے بدلے میں ٧٠ نیکیاں دی جاتی ہیں اسی مبارک مہینے میں ایک رات ایسی بھی ہے جس میں عبادت ہزاروں سال کی عبادت سے زیادہ اجر دیا جاتا ہے اسی مہینے میں قرآن پاک نازل ہوا تھا اور اسی مہینے کے آخری عشرے میں ہم نے ٢٧ کی رات کو پاکستان حاصل کیا تھا.



یہ سب الله پاک کے کرمات ہیں ہم پے اس امت پے کے ہمیں اس مہینے سے نوازا گیا . جس میں برکتیں ہی برکتیں ہیں اسی مہینے میںہمیں ٣ عشرے دے جاتے ہیں جن میں ایک ہمیں مغفرت کا ، رحمت کا اور جہنم سے معافی کا ہوتا ہے . اس بار ہمیں یہ مہینہ بہت گرمی کے موسم میں ملا ہے لیکن جس قدر تنگی زیادہ ہو گی اسی قدر الله کی رحمت بھی ہم پے نازل ہو گی ہمیں بس تہیہ کرنا ہے کے ہم روزہ رکھیں گے باقی ہمت اور طاقت ہمیں الله کی ذات خود دے گی مری دعا ہے کے الله پاک ہمیں رمضان کی تمام برکتوں سے نوازے اور اپنی رحمت ہم پر نازل کرے ( آمین )




About the author

SaimFillmannex

i am umair and interested about lab work. and also do the job as a writer on film annex.

Subscribe 0
160