روزے کی فضیلت

Posted on at



روزہ ایک ایسی عبادت ھےجس کا بدل کوئی دوسری عبادت نہیں ہو سکتی ہے۔ اسی لئے روزہ ہر امت پر فرض کیا گیا۔


اللہ تعالی کا ارشاد ھے،"اے ایمان والو! روزے تم پر فرض کیے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھےتاکہ تم متقی اور پرہیزگار بن جاؤ"۔(سورہ بقرہ)


نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:-" جس شخص نے روزہ رکھ کر بھی جھوٹ بولنا اور جھوٹ پر عمل کرنا نہ چھوڑاتوخدا کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں کہ وہ بھوکا اور پیاسارہتا ھے"۔(بخاری شریف



 


نبی کریمﷺ نے اک اور جگہ ارشاد فرمایا:- "جو شخص ایمان کی حالت میں اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے گاتو اللہ پاک اس کے پچھلے تمام گناہ معاف فرما دے گا"۔(بخاری شریف)


رمضان المبارک کے روزے پورے اہتمام اور ذوق و شوق سے رکھیں۔ کسی شدید بیماری یا کسی عذر کے بغیر روزہ ہرگز مت چھوڑیں۔نبی کریم ﷺ کا ارشاد ھے،" جس شخص نے کسی بیماری یا کسی شرعی عذر کے بغیر رمضان کا ایک بھی روزہ چھوڑاتو عمر بھر کے روزے رکھنے سے بھی اس ایک روزے کی تلافی نہ ہو سکے گی"۔


روزے میں ریا کاری اور دکھاوے سے بچنے کے لئےمعمول کے مطابق حشاش بشاش اور چاک و چوبند اپنے کاموں میں لگے رہیےاور اپنے انداز و اطوار سے روزے کی کمزوری اور سستی کو ظاہر مت ہونے دیجئے۔ آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ "قیامت کے دن روزہ روزےدار کی سفارش کرے گااور کہے گا کہ اے پروردگار میں نےدن میں اس شخص کو کھانے پینےاور دوسری لذتوں سے روکے رکھا، خدایا! تو اس شخص کے حق میں میری سفارش قبول فرمااور اللہ پاک اس کی سفارش قبول فرمائے گا"۔



 


افطار کے وقت روزہ دار جو دعا بھی مانگتا ھے قبول کی جاتی ھےرد نہیں کی جاتی۔ اس لئے افطار کے وقت اللہ پاک سے دعا کیجئے۔ روزے کی تکلیف کو ہنسی خوشی برداشت کیجئے۔ بھوک و پیاس کی شدت یا کمزوری کی شکایت کر کے روزے کی نا قدری نہ کیجئے۔ سفر کے دوران یا مرض کی ذیادتی کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکتے ہوں توچھوٹ دیجئے اور باقی دوسرے دنوں میں اس کی قضا ء کر لیجئے۔


اللہ پاک ہمیں خوش اسلوبی سے رمضان کے روزے رکھنے کی تو فیق عطا فرمائے۔


                      آمین



About the author

ahadaleem

I m Muhammad Aleem from Chishtian, Distt. Bahawalnagar. I have done my MBA Finance from University of Lahore, Lahore.

Subscribe 0
160