پاکستان کے اہم شہر حصہ تیسرا

Posted on at


ملتان پاکستان کا بہت زیادہ پرانا شہر ہے اس کا پرانا نام مولتان ہے اس کا شمار پاکستان کے بڑے  شہروں میں ہوتا ہے اس کو صوفیائے کا شہر بھی کہا جاتا ہے

کیونکہ اس میں اولیاء کرام کے مزرات بھی ہیں جس میں شاہ رکن عالم بہاوالدین زکریا ملتانی شاہ شمس بابا بہرام شاہ یہ پاکستان کا اسلامی شہر بھی ہے ہر سال اس شہر میں دعوت اسلامی کا بہت بڑا اجتماع بھی ہوتا ہے

جس میں دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانے اسلام شرکت کرتے ہیں یہ شہر صنعتی اور تعلیمی سرگرمیوں کا مرکز بھی ہے اس میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی بھی جس کا شمار دنیا کی یونیورسٹی میں ہوتا ہے  یہ یونیورسٹی ملتان کی قدیم تعلیمی درسگاہ ہے اس کا رقبہ تقریبا تیس ایکڑ سے زیادہ یہ بہت سے شعبوں میں طلبا اور طلبات کو تعلیم سے آگاہ کر رہی ہے

یہ ملتان شہر سے باہر بوسن روڈ پر واقع ہے اس میں نشتر ہسپتال بھی ہے جس کو سردار عبدالرب نشتر نے تعمیر کروایا تھا اس نشتر میں ایک میڈیکل کالج بھی بنایا گیا ہے اس کے علاوہ اس میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کالج ہے جس میں یہ الیکٹریکل ٹیکنالوجی سول ٹیکنالوجی مکینیکل ٹیکنالوجی اور بھی کافی شعبوں

میں یہ کالج طلبا کو فنی تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے اس میں دو کامرس کالج  بھی ہے ایک قاسم پور کالونی اور دوسرا کالج دیرہ اڈا پر واقع ہے اس میں کافی اچھے ہوٹل بھی ہے

اس میں ایک ہوٹل کا نام رمادہ ہوٹل ہے جس میں باہر سے آئے ہوے مہمان  ٹھہرتے ہیں اس شہر کی آبادی تقریبا اسی لاکھ کے قریب ہے اس شہر کو خوبصورت بنانے میں سابق وزیراعظم یوسف رضآ کا ہاتھ ہے یہ ایک صنعتی شہر ہے اس میں کافی ساری فیکٹریاں ہے

جن میں ٹیکسٹآئل ملز جوس کی فیکٹری آٹو موبائلز کی انڈسٹری سپرے کی فیکٹری اور بھی بہت سی فیکٹریاں ہیں

 

بہاوالدین زکریا ملتانی



About the author

160