سکنک اور فوگر مچھلی

Posted on at


سکنک اور فوگر مچھلی



سکنک ایک ایسا جانور ہے جو اپنے سے تین گنا زیادہ وزن والے جانور کو آسانی سے شکار کر لیتا ہے۔  یہ جب کسی جانور کا مقابلہ کرتا ہے تو اپنے منہ سے بدبودار سیال کی ایک ایسی پچکاری دشمن کے چہرے پر چھوڑتا ہے۔ جس کا اگر ایک قطرہ بھی اس کی آنکھ میں پڑ جائے تو اس کی بینائی ختم ہو جاتی ہے۔ پھر وہ نہایت اطمینان سے اپنے نوکیلے اور تیز پنجوں سے اسے زخمی کر کے نڈھال کر دیتا ہے اور ٹکڑے ٹکڑے کر کے کھا جاتا ہے۔ سکنک برفانی علاقے کا ممالیہ جانور ہے۔ اس کے مختلف نام ہیں۔ اس کا وزن عام طور پر پینتیس یا چالیس کلو کے درمیان ہوتا ہے۔ اس کا جسم گھٹیلا ، ٹانگیں چھوٹی ،اور قد چار فٹ کے لگ بھگ ہوتا ہے۔ اس کی لچھے دار دم ہوتی ہے۔ اس کی رنگت گہری بھوری ہوتی ہے، جبکہ کان چھوٹے، پنجے نوکیلے، تیز  اور مظبوط ہوتے ہیں۔ یہ اکیلا رہنا پسند کرتے ہیں۔ اور اپنے دشمن پر اکثر چھپ چھپا کر وار کرتے ہیں۔



درختوں پر بآسانی سے چڑھ جاتے ہیں۔ ہرن اور اس طرح کے دیگر جانور اس کی پسندیدہ خوراک ہیں۔ کبھی کبھی شیر سے بھی پنجہ آزمائی کر لیتا ہے۔ یہ اونٹ کی طرح دو ہفتے تک بغیر کھائے پیئے زندہ رہ سکتا ہے۔ قطب شمالی کے علاقوں ، شمالی امریکا، یورپ اور ایشا میں پایا جاتا ہے۔ اس کی مادہ ہر سال دو یا تین بچوں کو جنم دیتی ہے۔ جو دو ہفتے تک ماہ کے دودھ پر ہی پلتے ہیں، پھر ماہ باپ انھیں چھوٹے پرندے اور کیڑے مکوڑے کہلانا شروع کرتے ہیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ انھیں خود شکار کرنے کی طربیت دیتے ہیں۔ اس کی چار مشہور قسمیں ہیں۔ دھاری دار، چنی دار، موٹی ناک والا اور ٹوپی دار۔ ان میں دھاری دار سب سے زیادہ خطرناک قسم ہے۔



فوگر دنیا کی زریلی ترین مچھلی ہے۔ اس کے باوجود جاپانی اسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ شادی بیاہ اور دیگر اہم رسومات پر مچھلی کی یہ ڈش خاص طور پر مہمانوں کو پیش کی جاتی ہیں۔ اس کے پکانے میں اگر زرا سی بھی کوتاہی ہو جائے تو اکثر کھانے والے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ اس کی جلد بڑی ملائم ہوتی ہے۔ یہ  کھبی کھبی سمندر کی سطح  پر آتی ہیں۔ اور جب بھی خطرہ محسوس کرتی ہیں تو غبارے کی مانند اپنے جسم کو گول سکیڑ لیتی ہیں۔


 


 



About the author

Khanbaba

Abdulbasit is the blogger and seo expert and made several blogs on Blogger Platform,and worked for several other bloggers. Eg: ehowbloggers etc. And now he is working on filmannex.. Abdulbasit is also ethical hacker and pen-tester. He has also done a job for different groups named as LOLSec 2,Pakistan cyber…

Subscribe 0
160