گرمیوں کی چھٹیاں اور ثمر کمپ یہ کیا ہے؟ حصہ اول

Posted on at


گرمیوں کی چھٹیاں اور ثمر کمپ یہ کیا ہے؟ حصہ اول


 



 


ویسے تو سارا سال چھٹیاں آتی رہتی ہیں مگر گرمیوں کی چھٹیوں کا سب بچوں کو انتظار ہوتا ہے کہ جب چھٹیاں ہوں گی وہ نانی گھر جائے گا یا گاؤں جائے گا یا سیر کرنے فلاں فلاں جگہ جائے گا۔


 



 


پہلے دور میں ایسا ہی ہوتا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں آتی تھی بچے کام جلدی مکمل کرتے تھے اور پھر جہاں جہاں پلین کیا ہوتا تھا سیرو تفریخ کے لیے نکل جاتے تھے اور سکول والے بھی اتنا ہی کام دیتے تھے جتنا پڑھایا ہوتا تھا اور کچھ بچوں نے بھی یاد کیا ہوتا تھا اور کچھ چھٹیوں میں یاد کرتے تھے کہ چھٹیوں کے بعد پیپر بھی دینے ہیں بچے خاص وقت میں وہ کام یاد کرتے تھے اور جو باقی چھٹیاں ہوتی تھی ان میں سیرو تفریخ کرتے تھے اور خوب انجوائے کرتے تھے۔


 



 


لیکن اب ایسا نہیں ہے چھٹیاں کا کام بہت زیادہ دیا جاتا ہے جتنا پڑھایا ہوتا ہے وہ تو دیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ جو نہیں بھی پڑھایا ہوتا وہ بھی دے دیا جاتا ہے کہ اسے یاد کرنا ہے اور چھٹیوں کے بعد اس کے پیپر ہوں یعنی پڑھنے کے ساتھ ساتھ لکھنے کا کام بھی زیادہ دیا جاتا ہے بچہ روتا رہتا ہے کہ چھٹیوں کا کیا فائدہ ہمیں سکول سے زیادہ کام دیا جاتا ہے اور کہیں جانے بھی وقت نہیں ملتا یا ہم سیرو تفریح کے لیے کب جائیں گے سکول والوں نے کام اتنا زیادہ دے دیا ہے۔


 



 



About the author

160