جنسی تشدد سے بچنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات

Posted on at


جنسی تشدد سے بچنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات۔۔۔




 صورتحال میں ضرورت محسوس کی گئی کہ کوئی ایسا مناسب راستہ ہو جس کے زریعے ایک بچہ خود اپنے جسم کی حفاظت کرسکے اور جنسی حملے کے امکان کو کم کرسکے۔ جبکہ یہ بات تو واضح ہے کہ اس خطرے کے بارے میں والدین آگاہ ہیں۔
ایک ادارہ نے ایسا ایک طریقہ کار بنایا جس کے زریعے بچے والدین کے درمیان اعتماد بھی بحال رہے اور والدین براہ راست اپنے بچوں کو اس ماضوع پر تربیت دے سکیں تاکہ اپنا دفاع بچہ خود کرسکے۔ اس مسئلے کی اہمیت کے پیش نظر سروے کے دوران بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کیلئے تربیتی طریقہ کار کو جانچنے کی کوشش کی گئی۔ اور یہ پوچھا گیا کہ کیا ٓپ نے اپنے بچوں کو جنسی تزدد سے بچانے کے لئے کوئی تربیت دی ہے؟ موصول جوابات کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا۔
                                                     



 


                                                                                    براہ راست طریقہ تربیت۔۔
                                                                                   بالواسطہ طریقہ تربیت۔۔


براہ راست طریقہ تربیت میں اعتماد سے بچوں کے ساتھ کھل کر بات کرنا بچوں کو جسمانی اعضاؑ کے نام سیکھانا، ممکنہ جنسی حملے سے بچنے کے لئے تربیت دینا، اور یہ واضح کرنا کہ جنسی تشدد کیا ہے۔ اور ان کو اس قابل بھی بنانا کہ وہ اپنے والدین کو بتا سکیں اور اپنا بچاؤ کر سکیں۔ بچے کے اندر اتنی ہمت اور قابلیت پیدا کرنا کہ اگر کوئی بھی بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش بھی کرے تو بچہ اس کو روک سکے۔ مزید بچے کو یہ سمجھانا کہ اگر کوئی ان کے جسم یا جنسی اعضا کو چھوتا ہے یا چھونے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اس کو اسی وقت منع کریں، اور کسی بڑے جس پر انہیں اعتماد ہے اسے بتائیں۔




بڑے رازوں کو مت چھپائیں کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ چھپ کر چھوئے، گلے لگائے یا پھر چومے اور نہ ہی ٹافیوں اور پیسوں کے بدلے میں کسی بڑے کی طرف داری کریں۔ اور یہ بھی بتائیں کہ اگر آپ کے ساتھ جنسی تشدد ہو جاتا ہے تو اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں ہے۔


 




About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160