ہر وقت امریکہ کا سوچوں جانوں اس میں شادمانی
دیکھوں فلمیں ہندوستانی کھانے کھاؤں میں افغانی
کپڑے پہنوں میں امریکی بولی بولوں انگلستانی
پھر بھی دل ہے پاکستانی
پھر بھی دل ہے پاکستانی
چیز خریدوں میں ایرانی گرچہ ہو وہ بہت پرانی
گاڑی اچھی ہے جاپانی یہ تو چیز ہے آنی جانی
کالج پڑھنے کو میں جاؤں خوب کروں یہ یاد دہانی
پھر بھی دل ہے پاکستانی
پھر بھی دل ہے پاکستانی
میری سائیکل گرچہ چینی پر بم میرا ہے اسلامی
سپنے میں روز رات کو دیکھوں ہو گی اپنی نئی کہانی
نہ مایوس ہوں مستقبل سے ہے یہ گھر کی نوکرانی
پھر بھی دل ہے پاکستانی
پھر بھی دل ہے پاکستانی