حمل برج اسٹار سے تعلق رکھنے والے افراد

Posted on at


شخصیت:

حمل برج سے تعلق رکھنے والے افراد کو اگر پیدائشی لیڈر کہا جائے تو بے جا نہ ہو گاان میں حکم چلانا، مجمع کو کسی مقصد کے لئے جمع کرنا، مقاصد  کے حصول کے لئے انتھک محنت کرنے جیسی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں۔ یہ لوگ خطرات سے کھیلنے والے لوگ ہوتے ہیں اور چیلنجز کا سامنا مظبوطی اور بہادری سے کرتے ہیں۔

جنگجو ہونے کے ساتھ ساتھ یہ سوشل بھی ہوتے ہیں۔ ان کے اردگرد رہنے والے لوگ ان سے کافی خوش رہتے ہیں اس کی ایک اہم وجہ لیڈر شپ کی خوبی ہے اور یہ لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ محنت انہیں دوسروں میں ممتاز رکھتی ہے۔ ان کے بارے میں اکثر یہ رائے بھی دی جاتی ہے کہ "یہ کام تم ہی کر سکتے ہو"۔

ان کی شخصت طلسماتی ہوتی ہے لوگ ان کی شخصیت اور باتوں سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے، یہ گرم جوش، پر جوش، محبت اور شفقت کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ ان میں موجود لیڈر شپ کی صلاحیت انہیں زندگی کے نشیب و فراز سے گزرنے اور رسک لینے سے ڈرا نہیں سکتی۔

ان کے سامنے کتنا ہی بڑا مسئلہ کیوں نہ ہو یہ اس کا حل نکالنا جانتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی پوری زندگی چیلنجز سے بھر پور ہوتی ہے یہ ہر طرحکی مشکل اور مصیبت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ ہر لمحہ کوئی نہ کوئی کام کرنے کے لئے ہمہ ء وقت تیار نظر آتے ہیں۔ ان کی اس خونی سے دوستے ان کی شخصیت سے متاثر ہوئے بنا نہیں رہ پاتے۔ یہ لوگ باتیں نہیں کرتے بلکہ کرنے کے قائل ہوتے ہیں جو سوچ لیں وہ کر گزرتے ہیں۔

تعلقات:

حمل افراد خود سے وابستہ (دوست احباب ہوں یا فیملی ممبرز) کا خیال رکھنا جانتے ہیں۔ ان کی اولین خواہش یہ ہوتی ہے کہ ان کی ذات کو کسی ایضا نہ پہنچے۔ یہ لوگوں کو آپس میں جوڑے رکھنے کے قائل ہوتے ہیں۔ دوستوں سے رابطے میں رہنا، ان کے کام آنا، وات دینا، ان کی شخصیت کا خاص پہلو ہے۔

اسی طرح پانے گھر والوں ، پارٹنر کے ساتھ بھی ان کے تعلقات بہت اچھے ہوتے ہیں، لیکن اکثر اپنی غصیلی طبیعت ، جذباتی روئیے کے باعث یہ خود پر قابو یہیں رکھ سکتے لیکن اپنی غلطی کو فوراً تسلیم کرتے ہوئے یہ اپنوں کو منا لیتے ہیں۔ ان کے نزدیک سب سے اہم بات یہ ہی ہوتی ہے کہ سب ان سے خوش رہیں اور کسی کو ان سے شکایت نہ ہو۔

 



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160