کیا ہم مسلمان کہلانے کے لائق ہیں ؟کیا ہمارا مذھب اسلام ہی ہے ؟

Posted on at


کیا ہم مسلمان کہلانے کے لائق ہیں؟کیا ہمارا مذھب اسلام ہی ہے ؟یہ بات آج میں نے اس لئے اٹھائی ہے کیوں کہ میں نے دیکھا ہے کہ یہ تمام چیزیں جو کہ ایک مسلمان کر رہا ہے شاید یہ مسلمانوں کے کام نہیں ہو سکتے جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارا مذھب اسلام ایک ایسا مذھب ہے کہ جس کی مثال کسی اور مذھب میں مل ہی نہیں سکتی

آج کل رمضان کا ماہ شروع ہو چکا ہےاور آج پہلا روزہ تھا لیکن مسلمان ہونے کے ناتے جو چیز میں نے دیکھی ہے اس سے میں نے یہی نتیجہ نکالا ہے کہ ہمارے مسلمان صرف اور صرف نام کے ہی مسلمان ہیں اور رمضان جو کہ سال میں ایک ہی ماہ ایسا ہوتا ہے کہ جس میں پورے جوش و خروش سے بچے بڑے سب بہت ہی زیادہ خوش اور اللہ کو راضی کرنے میں جٹے رهتے ہیں

رمضان میں اللہ نے اتنی برقت رکھی ہے کہ ایک غریب آدمی بھی اس میں اپنے گھر کوئی نہ کوئی اچھی چیز ضرور لے کر اتا ہے اور نماز روزہ کرتا ہے اور اللہ کو راضی کرنے میں لگا رہتا ہے لیکن جب میں نے دیکھا کہ جو چیزیں رمضان سے پہلے بہت زیادہ سستی تھیں اب ان سب چیزوں کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اور ایک غریب آدمی کی پوھنچ سے بہت دور ہیں

اور میں لعنت بھیجھتی ہوں ایسے مسلمان پر کہ جس نے اس ماہ میں بھی ایک غریب انسان کا خیال نہیں کیا بلکہ اسے اور اس کے بچوں کو اس نعمت سے بھی محروم کر دیا ایسے مسلمان کو مسلمان کہنا ہمارے مذھب اسلام کی توہین ہے

اگر آپ بھر ممالک میں جا کر دیکھیں تو وہاں پر روزے داروں کے لئے خاص ڈسکاونٹ پر چیزیں دی جاتی ہیں اور بعض ممالک میں تو بلکل بھی کوئی ڈسکاونٹ نہیں ہوتا بلکہ تمام تر چیز مفت میں دی جاتی ہیں لیکن کہاں ہیں ہمارے مسلمان جو کہ خود کو مسلمان کہتے ہیں اور مسلمان ہونے کا حق ادا نہیں کرتے شرم کرو مسلمانوں اور اللہ کے عذاب سے ڈرو ورنہ و دن دور نہیں کہ جب تم اللہ کی گرفت میں ہوگی

اور میں ہمارے ملک کی حکومت سے بھی یہ پوچھنا چاہتی ہوں اور آپ سے بھی کیا جموریت نے ہمہیں کچھ دیا ہے ذلت و رسوائی کے علاوہ اور میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ہمہیں جمہوری نظام نہیں چاہئے ہمہیں اسلامی نظام چاہیئے تاکہ کبھی کسی غریب کا بھوکھا نہ مرے کبھی کسی غریب کا بچہ بھوکھا نہ سوۓ اور کبھی کسی غریب کے گھر کا چولہ نہ بجھے

اگر آپ میرے ساتھ اتفاق کرتے ہیں تو کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں شکریہ

 



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160